Type to search

فیشن

لیکمے فیشن ویک: اننیا پانڈے کا ریمپ پر زبردست جلوہ

فیشن ڈسک،25 اگسٹ(اردوپوسٹ) گذشتہ کچھ دنوں سےممبئی میں فیشن کے ستارے ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں ملک کے سب سے بڑے فیشن شو میں سے ایک لیکمے فیشن ویک کی۔ اب تک کئی ستارے ریمپ پر اپناجلوہ دیکھا چکے ہیں۔ وہیں ہفتہ کو یعنی کہ فیشن ویک کے چوتھے دن اننیا پانڈے نے ریمپ پر اپنا جادو چلایا۔ وہ دو۔دو ڈیزائن کے آوٹ فٹ کو لیکر ریمپ پر دو بار اتریں۔

ڈیزائنر ارپیتا مہتا کے آوٹ فٹس میں اننیا پانڈے بے حد خوبصورت نظر آئی۔ وہ پنک کلر کے برائیڈل لہنگے کے ساتھ بغیر آستین بلاؤز میں ریمپ پر آئی۔ اسکے ساتھ انہوں نے ہلکا میک اپ ہی استعمال کیا۔ ریمپ پر اننیا بے حد خوبصورت نظرآئی۔

اسکے پہلےاننیا پانڈے انوشری ریڈی کے شو میں بھی اسٹاپر رہی۔ سلور برائیڈل لہنگے اور دوپٹے میں اننیا نے ریمپ پر دھوم مچا ڈالی۔
گذشتہ دنوں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں اننیا کی کو۔اسٹار تارہ ستاریا بھی لیکمے فیشن ویک میں ریمپ پر نظرآئی۔

Tags:

You Might also Like