Type to search

ٹی وی اور فلم

انجم فقیہ کیسے پہنچی ٹی وی دنیا تک

ٹی وی ڈسک،8اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل کنڈی بھاگیہ سے مشہور انجم فقیہ آج ٹی وی کا جانا مانا چہرہ بن چکی ہے۔ مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والی انجم کا اداکارہ بننے کا یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔ یہاں تک پہچنے کے لیے انہیں اپنے خاندان کے خلاف تک جانا پڑا۔

بمبئی ٹائمز کو دیئے انٹرویو کے دوران ، انجم نے بتایا ، “میری فیملی کافی سخت اور قدامت پسند سوچ کی ہے اور یہاں تک کہ ٹی وی دیکھنا بھی ہمارے گھر پر غلط سمجھا جاتا تھا۔ آخر کار جب میں 9ویں کلاس میں تھی بہت کہنے پر میرے والد ٹی وی سیٹ لیکر آئے۔ اس وجہ سے میرے دادا جی دو سال تک ہمارے گھر نہیں آئیے۔

 

انجم رتناگیری کی رہنے والی ہے۔ بچپن میں جس ماحول میں رہی وہاں نوعمر تک کبھی ٹی وی نہیں دیکھا تھا۔ لیکن دھیرے دھیرے سمجھداری آنے پر انجم کی رجحان شوبز کی طردف ہونے لگا۔ کیسے اور کن حالات میں انہوں نے ٹی وی کی طرف رخ کیا اس پر انہوں نے کھل کر بات کی۔

الگ سوچ کے باوجود انکے والدین اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینا چاہتے تھے۔ انجم نےبتایا میرے والد چاہتے تھے کہ ہم اچھی تلعیم حاصل کرے۔ 2009 میں جب میں  نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کرنےکے فیصلے کےبارے میں بتایا تو وہ بہت ناراض ہوئے۔ وہ وقت ایسا تھاجیسے گھر میں زلزلہ آگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں شوبز میں آئی تو گھر چھوڑنا پڑےگا۔ میں نے اپنا برقع الگ رکھا اور بیگ پیک کیا اور گھر چھوڑ دیا۔

ممبئی میں اپنے شروعاتی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک اسٹار میں سیلس ایگزیکٹو کے طور پر پرفیومس فروخت کرکے کام شروع کیا تھا۔ ان دنوں میں باندار سے اندھیری تک آڈیشن دینے کے لیے گھومتی رہتی تھی۔ میرے پاس پیسے نہیں تھے لیکن مدد کے لیے گھروالوں کو کبھی فون نہیں کیا۔ کوارٹر روڈ میں فوڈ جوائنٹ ہوا کرتا تھا اور وہاں پر ایک انکل تھے جو مجھے روزآنہ فری میں ویج پلو دیا کرتے تھے۔

کچھ مہینوں کی جدوجہد کے بعد انہیں ماڈلنگ اسائنمنٹ مل ہی گیا۔ انہوں نے بتایا وہ اسائنمنٹ گوا میں تھا۔ جس میں مجھے بکنی پہننا تھا۔ جب میں نے اپنے گھر پر بتایا تو جیسے پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ انہوں نے ایک سال تک مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔

 

انہوں نے بتایا کہ اب انکے والدین دھیرے دھیرے انکے کام کو سمجھ رہے ہیں۔ اور وہ انجم کو سلوار قمیض میں اسکرین پر دیکھ کر خوش بھی ہوجاتے ہیں۔

آج کی صورتحال مختلف ہے۔ آج انجم ٹیلی ویژن کی دنیا میں خوب نام کماچکی ہے۔ انہوں نے تیرے شہر میں، دیواشی اور ایک تھا راجہ ایک تھی رانی سیریل میں کام کیا ہے۔ فی الحال وہ کنڈی بھاگیہ میں نظر آرہی ہے۔

شادی کو لیکر اداکارہ نے کہا، میں کسی سے پیار کرنےاور پھر شادی کرنے کے لیے تیار ہوں، وہ انسان میری پسند کا ہونا چاہیئے نہ کہ کسی اور کا۔

Tags:

You Might also Like