Type to search

ٹی وی اور فلم

ملکا شراوت کی فلم آر کے/آر کے کا پوسٹر جاری، 22 جولائی کو ہوگی ریلیز

RK/RKAY

فلمی ڈسک، 14 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رجت کپور، کبری سیت اور ملکا شراوت اسٹارر فلم RK/RKAY کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز ہوا تھا، جو ناظرین کو دلچسپ لگا-

 

اب فلم کا انوکھا پوسٹر سامنے آیا ہے، جس میں پوری کاسٹ الگ الگ انداز میں نظر آرہی ہے- فلم کے ٹریلر میں دیکھا تھا کہ ہیرو غائب ہوجاتا ہے اور اسکو ڈھونڈنا اسکی پوری ٹیم کے لیے ایک رولر کوسٹر رائیڈ ثابت ہوتی ہے-

 

فلم کے اسی آئیڈیا کو پرفیکٹ پیش کرتے ہوئے ، پوسٹر میں باصلاحیت اسٹار کاسٹ شامل ہے، یہ فلم 22 جولائی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، فلم کو رجت کپور نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے-

 

بالی ووڈ میں ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر خود کو منوانے والی ملکا شراوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم آر کے/آر کے کو لیکر بحث میں ہے-

 

بتادیں کہ ملکا کافی وقت سے بڑے پردے سے دور ہے، مگر اب فلم آر کے/آر کے کے ذریعہ وہ ایک بار پھر واپسی کرنے جارہی ہے-

ملکا اپنی فلم کو لیکر بے حد پرجوش ہے، ساتھ ہی انکے فینس بھی اپنی اسٹار کو پردے پر دیکھنے کے لیے بیتاب ہے-

یہ فلم دراصل ایک ہدایت کار (آر کے) کی کہانی ہے- ہدایت کار کی نئی فلم کی شوٹنگ پوری ہوجاتی ہے، لیکن ایڈیٹنگ کے سطح پر فلم میں کچھ چیزیں صحیح نہیں لگتی ہے-

اسکے بعد ہدایت کار آر کے، کے ذہن میں کچھ غلط ہونے کا ڈر آتا ہے، آخر کار آر کے، کا برا خواب سچ ہوجاتا ہے- اسی کو لیکر فلم کہانی آگے بڑھتی ہے-

ملکا شراوت نے کہا، فلم میں، انہوں نے 1950 کے دور کی اداکارہ کا کردار نبھایا ہے، فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ سیٹ پر کیا کیا گڑبڑ ہوجاتی ہے-

بتادیں کہ فلم میں ملکا شراوت، کبری سیت، رنویر شورے، منو رشی چڈھا، چندر چور رائے، ابھیجیت دیشپانڈے، ابھیشک شرما، گریس گریدھر اور ویشالی ملہارا اہم کردار میں ہے-

Tags:

You Might also Like