Type to search

تلنگانہ

کے ٹی آر نے ریلوئے کوچ فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا

حیدرآباد،13اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی منسٹر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو رنگا ریڈی ضلع کے شنکر پلی منڈل کے کوندکل میں میدھا ریل کوچ فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔ قریب 100 ایکٹر پر پھیلے ہوئے ریل کوچ فیکٹری کو 800 کروڑ روپے سے تعمیر کیا جائے گا۔

تارک راما راو نے کہا ہے کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد صنعتی شعبہ نے کافی ترقی کی ہے۔

ٹیوٹر پر کے ٹی آر نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میدھا گروپ کے ذریعہ ہندوستان کی سب سے بڑی پرائیوٹ ریل کوچ فیکٹری قائم کرنے پر خوشی اور فخر ہے۔


پیداوار صلاحیت 500 کوچ ہر سال، سرمایہ کاری 1000 کروڑ،،،

فیکٹری میں کوچ ، لوکوموٹوز ، میٹرو ٹرینیں ، منوریل وغیرہ تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کوچ فیکٹری تلنگانہ کا ایک اور کارنامہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کوچ فیکٹری کے قیام کے لئے ریاستی حکومت نے میدھا سروو ڈرائیور پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کے ساتھ اکتوبر2017میں یادداشت مفاہمت کی تھی۔

منسٹر ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی، زیڈ پی چیئرمین انیتا ریڈی، چیوڑلہ ایم پی رنجیت ریڈی، ایم ایل اے کلے یادیا، ایم ایل سی پٹنم مہندر ریڈی اور ٹی آر ایس لیڈرس موجود تھے۔

Tags:

You Might also Like