Type to search

آٹو موبائل

ہندوستان میں کے ٹی ایم جلد لانچ کرے گی الیکٹرک بائیک

نئی دہلی،16اگسٹ(اردوپوسٹ) ہندوستانی ٹووہیلر بنانے والی کمپنی بجاج اور کے ٹی ایم ایک ہائی اینڈ الیکٹرٹ موٹورسائیکل پر کام کررہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کے ٹی ایم کا 48 فیصدی شیئر ہے۔ دونوں برانڈس گذشتہ کافی وقت سے ساتھ میں کام کررہے ہیں۔ اب جب حکومت الیکٹر موبیلٹی پر زور دی رہی ہے تو ایسے میں دونوں برانڈس الیکٹرک ٹووہیلر مارکٹ میں اپنی پکڑ مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
بجاج کے ایگزیکٹو راکش شرما نے منی کنٹرول کو دیئے گیئے ایک انٹرویو کے دوران یہ معلومات دی۔ حالانکہ اس بائیک کے فیچرس کے بارے میں شرما نے کئی دیگر معلومات نہیں دی۔

کے ٹی ایم نے حال ہی میں اپنی آر سی 125 بائیک ہندوستان میں لانچ کی تھی۔ اسکے بعد کمپنی نے اس بائیک کی ڈیلیوری بھی ہندوستان میں شروع کردی ۔ بائیک کو 1.47 لاکھ روپے میں پرائس ٹیگ کے ساتھ لانچ کیا گیا ۔ ہندوستان میں اس بائیک کا مقابلہ یاماہا کی وائی زیڈ ایف۔ آر 15 سے ہے۔ یاماہا کی اس بائیک کی قیمت 1.39 لاکھ ہے۔

Tags:

You Might also Like