Type to search

تلنگانہ

بیرامل گوڑہ فلائی اوور کا وزیر کے تارک راما راؤ نے افتتاح کیا

بیرامل گوڑہ فلائی اوور

حیدرآباد 10 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے شہر حیدرآباد میں بیرامل گوڑہ جنکشن کے فلائی اوور کا افتتاح کیا۔

شہر میں ساگر روڈ کے قریب بیرامل گوڑہ جنکشن پر 26.45 کروڑ روپئے کے مصارف سے یہ فلائی اوور تعمیر کیا گیا۔ آر ایچ ایس (رائٹ ہینڈ سائڈ ۔ دائیں ہاتھ کی طرف) فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔

اس پروجیکٹ کی تعمیر اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان (ایس آرڈی پی) کے حصہ کے طورپر عمل میں لائی گئی ہے۔

بیرامل گوڑہ فلائی اوور 780 میٹر لمبا اور 12 میٹر چوڑا ہے۔ یہ ایس آر ڈی پی کی تعمیراتی کاموں کے پیکج دوم کے تحت تعمیر کیا گیا تھا۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے اس پروجیکٹ کو 26.45 کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل کیا۔

جی ایچ ایم سی نے فلائی اوور کی تعمیر کے بیشتر کاموں کے لئے لاک ڈاؤن وقت کا استعمال کیا تھا۔
توقع ہے کہ اس فلائی اوور سے اندرونی رنگ روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ اس سے سکندرآباد سے ڈی ایم آر ایل کراس روڈ ، سنتوش نگر ، سکندرآباد سے اویسی جنکشن اور سری سلیم اور ساگر روڈ پر تک ٹریفک کی روانی میں آسانی ہوگی۔

ایس آر ڈی پی فیز 2 میں کل 14 کام جاری ہیں جن میں سے پانچ کام پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کے ٹی آر کے ساتھ ، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور حیدرآباد شہر میئر بی رام موہن موجود تھے۔

Tags:

You Might also Like