Type to search

آٹو موبائل

چین کی  کمپنی کے ساتھ مل کر الیکٹرک گاڑیاں لائیں گی ہندوستانی کمپنی

آٹوڈسک/1اگسٹ(اردوپوسٹ) ملک میں الیکٹرک ٹو۔وہیلر سیگمنٹ میں کافی ہلچل ہے اور اس سیگمنٹ میں لگاتار نئی کمپنیاں آرہی ہیں۔ ساتھ ہی ای۔رکشا اور ای۔آٹو بھی اتارے جارہے ہیں۔ اسی درمیان کولکتہ کی کمپنی کے ایس ایل چائنا کمپنی ہواہائی Huaihai کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طورپر الیکٹرک وہیکلس لیکر آئی ہے۔ یہ جوائنٹ وینچر ملک میں اگلے36-12 مہینے کے اندر 10 الیکٹرک ٹو اور تھری وہیلر لانچ کرے گا۔

کمپی کا دعوی ہے کہ اسکے پراڈکٹ سیدھے چین سے اٹھاکر یہاں پیش نہیں جائیں گے۔ بلکہ انڈیا کے حساب سے انہیں کسٹمائز اور ڈیولپ بھی کیا جائے گا۔ انڈیا میں اپنی اسمبل اور  مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کے لیے کمپنی نے 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی چھوٹے کمرشل اور پیسنجر وہیکلس ڈیولپ کرے گی۔ اس جوائنٹ وینچر کے پورٹ فولیومیں کچھ الگ پراڈکٹ ہے۔ جن میں الیکٹرک لوڈرزرکشا اور فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کے لیے بنائے گئے ای۔اسکوٹر شامل ہے۔

ہواہائی کے ڈائریکٹر کیتھرین جینگ نےکہا کہ کمپنی ہندوستان میں پہلے سے ہی الیکٹرک 4 وہیلر سیگمنٹ میں ہے اور یہاں الیکٹر 4 وہیلر کی ایک رینج لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Tags: