Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم چہرے میں امیتابھ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا

اداکارہ کرسٹل

فلمی ڈسک،25 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ چند سالوں میں ٹی وی دنیا سے کئی اسٹارس فلمی دنیا کا رخ کرچکے ہیں۔ اور بالی ووڈ کی فلموں میں بھی اپنا ہنر دیکھا چکے ہیں۔ ایک ایسا ہی نام اب بالی ووڈ سے جڑنے والا ہے وہ ہے کرسٹل ڈی سوزا کا۔ جو ٹی وی دنیا کا مشہور چہرہ ہے۔

اسی درمیان ٹی وی اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا کو بالی ووڈ میں انٹری کرنے کا موقع ملا ہے- کرسٹل ڈی سوزا جلد ہی بالی ووڈ فلم چہرے میں نظر آنے والی ہے-

 

فلم ہاؤس فل 4، میں نظر آچکی اداکارہ کیرتی کھربنڈ کرسٹل ڈی سوزا کی جگہ تھی، لیکن کسی وجہ سے وہ فلم سے باہر ہوگئی تھی۔

کچھ وقت پہلے ہی فلم چہرے کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے- اپنی پہلی ہی فلم میں کرسٹل کو امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے-

کرسٹل نے کچھ وقت پہلے اس بات کا خلاصہ کیا کہ انکی اور امیتابھ کی پہلی ملاقات کیسی رہی تھی- اداکارہ بتاتی ہے کہ وہ وہ دن کبھی نہیں بھول سکتی، میں سیٹ پر امیتابھ بچن سے ملاقات کرنے پہنچی- جاتے ہی میں نے امیتابھ کو اپنا بتایا، میرا نام سن کر وہ اپنا بتاتے ہوئے اپنا تعارف دیا-

 

بتادیں کہ فلم چہرے ایک مسٹری تھریلر فلم ہے- فلم چہرے کے ٹریلر میں عمران ہاشمی ایک ملزم بن کر خود کو بے گناہ ثابت کرتے نظر آرہے ہیں- فلم میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اور کرسٹل ڈی سوزا کے علاوہ رگھوبیر یادو، انو کپور، اور ریا چکرورتی بھی ہے-

فلم 9 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے- فلم کو رومی جعفری نے ڈائریکٹ کیا اور آنند پنڈت نے پروڈیوس کیا ہے-

فلم میں میوزک ہمیش ریشمیا ، وشال اور شیکھر ، گورو داس گپتا کا ہے۔

کرسٹل ڈی سوزا کی پیدائش 1 مارچ 1990 کو ہوئی- انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم مہاراشٹرا کے واڈالا میں واقع آکسیلیم کنوینٹ ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور کالج کی پڑھائی ممبئی کے سینٹ زاویرس کالج سے حاصل کی۔ کرسٹل گریجویٹ ہے۔

اداکارہ کرسٹل نے سال 2007 میں ٹی وی شو کہے نہ کہے سے ڈیبیو کیا تھا۔

وہ ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ہے- کرسٹل نے اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے میں جیوکی وڈھیرا کا اہم رول نبھایا تھا-

سال 2013 میں ایسٹرن آئی نے حسین و دلکش ترین 50 ایشیائی خواتین کی فہرست میں کرسٹل ڈی سوزا کو 19واں مقام ملا-
کرسٹل ٹائمز آف انڈیا کے 20 موسٹ ڈیزائریبل ویمن کی فہرست میں 5ویں مقام پر تھی-

اداکارہ کرسٹل نے سال 2007 میں 9ایکس پر نشر ہوئے شو کہے نہ کہے میں کینجل پانڈے کا کردار نبھایا، اور سال08-2007 میں 9ایکس چینل پر نشر ہوئے شو کیا دل میں ہے میں تمنا پونج کا رول نبھایا-

سال 2008 میں کستوری، کس دیش میں ہے میرا دل میں نظر آئی، سال 2010 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو بات ہماری پکی ہے میں تارا کا کردار نبھایا، او اسی سال کرسٹل نے اہٹ شو میں نظر آئی-

سال 13-2011 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، میں انہوں جیوکی چودھری کا کردار نبھایا- اور اسی سال یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، اس پیار کو کیا نام دوں؟ میں نظر آئی-

اداکارہ کرسٹل نے ساتھ نبھانا ساتھیا، دیا اور باتی ہم، پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا، میں کام کیا-

کرسٹل نے سال 14-2013 تک سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو ایک نئی پہچان میں ساکشی کا کردار نبھایا- اسکے علاوہ کرسٹل ڈی سوزا بڑے اچھے لگتے ہیں، جھلک دیکھلاجا 7، کامیڈی سرکس، بگ باس 11، جیسے شوز میں بطور مہمان نظر آئی-

اداکارہ کرسٹل نے سال 2008 میں کامیڈی فلم سی کمپنی میں کام کیا-

اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا نے میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا جو سال 2018 میں سنگر سوکھے کے گانے ’آئی نیڈ یا‘ میں نظر آچکی ہے۔

اور سال 2018 میں بیلن والی بہو کے لیے بہترین ایکٹر کامیڈی رول کے لیے گولڈ ایوارڈ ملا۔ اور اسی طرح وہ کئی ایوارڈز کے لیے نامزد بھی ہوئی۔

اداکارہ کرسٹل نے ٹی وی سیریلس کے علاوہ سال 2019 میں آلٹ بالاجی کی ویب سیریز فطرت میں تارینی بشت کا کردا نبھایا-

کرسٹل اپنی قاتلانہ اداؤں سے لوگوں کو پاگل بناتی رہتی ہے۔ کرسٹل سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like