Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتیک روشن نے ‘کرش 4’، 14 سال بعد ہوسکتی ہے جادو کی واپسی

krrish

فلمی ڈسک،22مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر ریتیک روشن کی فلم کرش 4 کا فینس لمبے وقت سے انتظار کررہے ہیں- اب اسکو لیکر بڑی خبر سامنے آرہی ہے- ایسا لگ رہا ہے کہ ریتیک روشن اور انکی کامیابی سپر ہیرو فرنچائیز کرش 4 کے پروڈیوسروں نے فلم کی چوتھی قسط بنانے کا اپنا ذہن بنا لیا ہے- اس سپر کامیاب فرنچائیز کا سفر فلم کوئی مل گیا، سے شروع ہوا تھا، جس میں ایک انسان اور ایک ایلین کے درمیان کی خوبصورت دوستی کو بتایا گیا تھا- سپر اسٹار نے اپنے سبھی مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے حال ہی میں ٹیوٹر پر ایک ٹیوٹ کا جواب دے کر اس آئیڈیا کا ہنٹ دیا، حال ہی میں بنگلور میں ایک بہت ہی غیر فطری آواز سنی گئی تھی، جس پر ٹیوٹر پر ایک یوزر نے ریتیک روشن سے پوچھا کہ کیا انہوں نے غلطی سے پھر ایلین کو زمین پر بلا لیا ہے- ریتیک کے مزیدار کردار جواب نے انکے مداحوں کو حیران کردیا کہ کیا جادو کا کردار انکے زندگی میں واپس آنے کے لیے تیار ہے- اداکار نے کہا، “Wasn’t a mistake. It’s time” اس ٹیوٹ کے بعد جادو کے کردار کو اگلی قسط کے ساتھ فلم میں واپس لانے کے بارے میں قیاس لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-

اس پر ابھی تک ریتیک روشن یا فلم سازوں میں سے کوئی بھی تصدیق نہیں کررہا ہے کہ لیکن اداکار کے الفاظ کافی کچھ بیاں کررہے ہیں- اپنے اس ٹیوٹ کے بعد، اداکار نے اسی قیاس پر ایک ایک ٹیبل لائٹ کے ساتھ ایک اور پوشیدہ پیغام شیئر کیا، جس نے کچھ بھی تصدیق کرنے کے بجائے ان قیاس کو ذیادہ ہوا دے دی ہے- اداکار لکھتے ہیں، Yes, the world can do with some jaadu now”.

Tags:

You Might also Like