Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ میں رشمیکا مندانا کا مستقبل فلاپ : کمال آر خان

رشمیکا مندانا

اداکارہ رشمیکا مندانا بھوجپوری اور ساؤتھ فلموں کے لیے ٹھیک: کے آر کے


فلمی ڈسک، 28 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ رشمیکا مندانا سینما کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہے، انہوں نے ساؤتھ کی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے- ان میں سے ایک پشپا بھی ہے-

 

اس سال رشمیکا مندانا نے امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے سے بالی ووڈ میں قدم رکھا- حالانکہ انکی یہ فلم باکس آفس پر کچھ نہیں دیکھا سکی-

 

اب بہت جلد رشمیکا مندانا اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم مشن مجنو میں نظر انے والی ہے- ان سب کے درمیان اداکار کے آر کے (کمال آر خان) نے رشمیکا مندانا کو فلاپ اداکارہ بتایا ہے-

 

بگ باس 3 میں نظر آچکے کمال آر خان کو ایک فلم کریکٹس مانتے ہیں اور بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ستاروں کے بارے میں بھی اپنی رائے سوشل میڈیا کے ذریعہ دیتے رہتے ہیں-

 

سال 2008 میں آئی ہندی فلم دیش دروہی کو پروڈیوس کرچکے اداکار کمال آر خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو بھی رہتے ہیں- انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر رشیمیکا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، اداکارہ رشمیکا اپنے لک کے حساب سے ساؤتھ کی فلموں اور بھوجپوری فلموں کے لیے اچھی ہے لیکن ہندی فلموں کے لیے غلط چوائس ہے-

 

ہندی ناظرین انہیں اہم ہیروئن کے طور پر قبول نہیں کرسکتے ، جو پہلے سے ہی ایشوریہ ، مادھوری اور کرینہ جیسی اداکاراؤں کو دیکھ چکے ہیں-

 

سوشل میڈیا پر کمال آر خان (کے آر کے) کے یہ ٹویٹ وائرل ہورہا ہے- انکے اور رشمیا کے فینس ٹیوٹ پر کمنٹ کررہے ہیں-

 

فلم مشن مجنو کی تو اس میں سدھارتھ ملہوترا ایک را ایجنٹ کے کردار میں ہے، وہیں اس فلم کی لیڈ اداکارہ رشمیکا ایک پاکستانی لڑکی کا رول نبھا رہی ہے-

 

فلم مشن مجنو 20 جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائیں گی-

Tags:

You Might also Like