Type to search

ٹی وی اور فلم

نیپوٹزم کو لیکر اداکارہ کریتیکا کامرا نے توڑی خاموشی

کریتیکا کامرا

فلمی ڈسک، 28 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے سے لیکر بڑے پردے تک مشہور اداکارہ کریتیکا کامرا نے کافی نام کمایا ہے- ایکٹر کرن کندرا کے ساتھ ٹی وی سیریل کتنی محبتیں ہیں، سے آروہی کے کردار سے ہر کسی کے دل میں جگہ بنانے والی کریتیکا کامرا اب بی ٹاؤن کا حصہ بھی بن چکی ہے-

 

اس درمیان کریتیکا کامرا نے انڈسٹری نے نیپوٹزم کو لیکر بڑا خلاصہ کیا ہے- اداکارہ کریتیکا کامرا کے مطابق نیپوٹزم کی وجہ سے باہری لوگوں کو کاسٹ کرنے میں کافی مشکیں ہوتی ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kritika Kamra (@kkamra)

سال 2007 میں ٹی وی شو یہاں کے ہم سکندر سے ٹی وی ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتیکا کامرا نے حال ہی میں ایمیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ہش ہش میں نظر آئی ہیں۔ گذشتہ 25 اکتوبر کو کریتیکا کامرا نے اپنی برتھ ڈے منائی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kritika Kamra (@kkamra)

 

اس درمیان ویب پورٹل پنک ولا کو دیئے انٹرویو میں اداکارہ کامرا نے انڈسٹری میں نیپوٹزم کو لیکر کھل کر بات چیت کی ہے- اداکارہ نے کہا ہے کہ – ہر فیلڈ کی طرح اس فیلڈ میں اقربا پروری اور جانبداری کا سلسلہ چلتا ہے- حالانکہ میں خود کو نیپوٹزم کا شکار نہیں مانتی ہوں، مجھے اپنی قابلیت کے حساب سے موقعے ملے ہیں- لیکن کئی بار مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کردار میرے حصے میں آنے والے تھے وہ کہیں سافٹ کارنر رہتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kritika Kamra (@kkamra)

ذیادہ تر میں نے دیکھا ہے کہ پروڈیوسر ایسے لوگوں کے پاس جاتے ہیں، جنہیں وہ پہلے سے ہی جانتے ہیں، جسکی وجہ سے باہری لوگوں کے لیے کاسٹنگ کے لیے کافی مشکلات ہوتی ہے-

 

مجھے نہیں معلوم کہ اسکا سامنا کیسے کرنا چاہیئے، بس آپ کو اسکا شکار نہیں ہونا ہے-

اداکارہ کریتیکا کامرا کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے دم پر چھوٹے پردے سے لے کر فلم انڈسٹری تک خاص مقام حاصل کیا ہے-

 

سال 2018 میں پروڈیوسر اور جیکی بھگنانی کی فلم متروں سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی کریتیکا سیف علی خان اور جوہی چاؤلہ جیسے سپر اسٹاروں کے ساتھ کام کرچکی ہے-

 

ایمیزون پرائم ویڈیو کی تانڈو اور ہش ہش ویب سیریز میں اداکارہ کریتییکا ان دنوں فلمی ستاروں کے ساتھ او ٹی ٹی پر نظر آچکی ہے-

کریتیکا کامرا کی پیدائش 25 اکتوبر 1988 میں بریلی، اترپردیش میں ہوئی- انکے والد روی ورما اور والدہ کم کم کامرا ہے، انکا چھوٹا بھائی راہل کامرا ہے-

 

انہوں نے اسکولی تعلیم دہلی کے دہلی پبلک اسکول سے حاصل کی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سے کالج کی پڑھائی کی- انہوں نے بیچلر آف آرٹس کیا ہے-

 

کریتیکا ٹی وی سیریل کتنی محبت ہے، میں آروہی کا رول پلے کیا، اور کچھ تو لوگ کہیں گے میں ڈاکٹر ندہی کا رول پلے کیا، انہوں نے 2014 میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دیکھلا جا میں حصہ لیا- –

Tags:

You Might also Like