Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ممی کے لئے 15 کلو وزن بڑھائیں گی کیرتی سینن

ممبئی 16 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرتی سینن اپنے کیریئر میں پہلی بار کچھ الگ کردار نبھانے جارہی ہے- ہمیشہ دبلے پتلے لک میں نظر آنے والی کیرتی سینن اپنی اگلی فلم ممی کے لیے 15 کلو وزن بڑھانے والی ہے-وہ اس میں سروگیٹ مدر کے رول میں نظر آئیں گی- اسکے دبلی پتلی نظر آنے والی کیرتی کے فینس کے لیے انکا یہ ٹرانفرمیشن دیکھنے لائق ہوگا-

کیرتی سینن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ممی‘ کے لئے موضوع بحث ہیں ۔ وہ اپنی آنے والی اس فلم کے لئے 15 کلو وزن بڑھانے والی ہیں۔ ہمیشہ ہی زیرو فگر میں نظر آنے والی کیرتی کو بڑھے ہوئے وزن میں دیکھنا ان کے شائقین کے لئے ایک نیاتجربہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ’’میرے لئے اتنا وزن بڑھانا حقیقت میں ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ میرے جسم کے لئے کچھ نیا ہے۔ حالانکہ اس تبدیلی کے لئے میں بہت خوش ہوں۔ یہ کردار میرے دل کے بہت قریب ہے اور میں اسے سب کچھ دینا چاہتی ہوں بھلے ہی اس کا مطلب یہ ہو کہ میں اس دوران کوئی اور کام نہ کروں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میرے جسم کے لئے اتنا وزن برداشت کرنا بہت ہی زیادہ چیلنجنگ رہا ہے کیونکہ یہ میرےجسم کے لئے بالکل نیا تھا۔ میں نے اپنی ڈائٹ میں وزن بڑھانے کے لئے زیادہ مقدار میں كاربوہائیڈریٹ اور چربی کی مقدار شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کی مانیں تو اس رول کردار کی تیاری کے لیے کیرتی نے بھاری خوراک لینا شروع کردیا ہے- اپنی ڈائیٹ میں وزن بڑھانے کے لیے ذیادہ مقدار میں کارب اور فیٹ کا استعمال شروع کردیا ہے- اس کھانے میں پنیر، میٹھائی، گھی، جنک فوڈ، تلی ہوئی چیزیں، آلو وغیرہ-

Tags:

You Might also Like