Type to search

فیشن

کیریتی سینن کا برائیڈل فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کیریتی سینن

فیشن ڈسک،8اگسٹ(اردوپوسٹ) بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے تازہ ترین فوٹوشوٹ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے۔ یہ تصویریں انڈیا ٹوڈے گروپ کی میگزین برائیڈس ٹوڈے کے نئے ایڈیشن کے لیے کھیچائی ہے۔ تصویروں میں کیرتی سمر برائیڈ لک میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہے۔

کیری پچھلے دنوں فیمینا میگیزین کے کور پیج پر نظر آئی تھی۔ اپنے نئے فوٹوشوٹ کے لیے کیرتی نے ترون طہلیانی کا لییٹسٹ کلکشن پہنا ہے۔ بتادیں کہ کیریتی سینن اپنے انسٹاگرام پر فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے۔

کیرتی نے ایک تصویر میں فلک نما لہنگا پہنا ہوا ہے۔ پر کرسٹلس اور بغل بیڈس کا کام کیا گیا ہے۔ کیرتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی دلہن بننا چاہتی ہے۔

کیرتی نے ایک دیگر تصویر میں بڑا خوبصورت لہنگا پہن رکھا ہے۔ جس پر فلورل ڈیزائن ہے۔ گلے میں انہوں نے خوبصورت نکلیس پہن رکھا ہے۔

کیرتی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس سال چھپی، کلنک اور ارجن پٹیالا جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے۔ اس سال انکی 2 فلمیں اور ریلیز ہونی ہے جن میں ہاؤس فل 4 اور پانی پت شامل ہے۔

پرڈیوسر ساجد نانڈیا والا نے فلم کو بڑا بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔ دکن کرانیکل نےاپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے لکھا ہاؤس فل 4 ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے جس میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، بابی دیول، کیریتی سینن ، کیرتی کھربنڈا، پواجا ہیگڑے، چنکی پانڈے، بمن ایرانی اور نواز الدین صدیقی شامل ہے۔

Tags: