Type to search

وائرل

اداکارہ نوپور سنون کا ‘کیوی مکھڑے’ گانے پر اسٹائلش انداز وائرل

نوپور سنون

وائرل ڈسک،18 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنون کی بہن نوپور بالی ووڈ میں ڈیبیو تو نہیں کیا لیکن اکشے کمار کے ساتھ میوزک ویڈیو کام کرکے کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنون کی بہن نوپور سنون نے اکشے کمار کے ساتھ ’فی الحال’ اور فی الحال 2’ میوزک ویڈیو کے ذریعہ پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔

بتادیں کہ اکشے کمار اور نپور سنون کا بی پراک کا گانا فی الحال سال 2019 میں ریلیز ہوا تھا۔ جس نے لوگوں کو خوب تفریح کیا تھا۔ جسکے بعد اس گانے کا دوسرا پارٹ فی الحال 2 بھی ریلیز ہوچکا ہے۔

نوپور سنون نے پھر سے کچھ تصویریں اور ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ جس میں وہ کافی اسٹائلش اور گلیمرس دیکھائی دے رہی ہے۔

نوپور سنون نے 2 دن پہلے ہی کچھ تصویروں کو شیئر کیا ہے اس پر لاکھوں لائیکس آچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

 

نوپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان تصویروں اور ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔ ان تصویروں میں اداکارہ کی خوبصورتی دیکھائی دے رہی ہے۔

بلیک اینڈ براؤن کلر کے ویسٹرن ڈریس میں نوپور سنون کافی پرکشش لگ رہی ہے۔ بیگ گراؤنڈ میں کیوی مکھڑے بج رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

 

انکے دونوں گانے نئے ریکارڈ قائم کرپانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ نوپور کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنا بھی پسند ہے۔ وہ لگاتار اپنی لیٹسٹ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ تصویروں میں انکے ہر انداز کو پسند کرتے ہیں۔

نوپور سنون فی الحال اور فی الحال 2 کے بعد کافی مقبول ہوچکی ہے۔ انسٹاگرام پر انکی اچھی خاصی فین فالوونگ ہے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نپور سنون کی پیدائش 15 ڈسمبر 1993 میں نئی دہلی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام راہول سنون اور والدہ کا نام گیتا سنون ہے، انکی بڑی بہن کا نام کریتی سنون ہے جو بالی ووڈ اداکارہ ہے۔ نپور ایک سنگر ہے اور یوٹیوب کی سینسیشن ہے۔

انسٹاگرام پر 3.7 لاکھ سے زیادہ لوگ نوپور کو فالو کرتے ہیں۔ انکے فین انہیں جلد بالی ووڈ فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

وہ ایک تربیت یافہ سنگر ہے اور اپنی بڑی بہن کریتی سنون کی طرح ایکٹینگ کرنا چاہتی ہے۔ نپور ہندی ، انگریزی کے علاوہ جرمن زبان پر عبور رکھتی ہے۔

Tags:

You Might also Like