Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ کرتی سینن نے فٹنس برانڈ دی ٹرائب لانچ کیا

فٹنس برانڈ دی ٹرائب

فلمی ڈسک، 25 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرتی سینن بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہے- ہیروپنتی سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہے-

فلم انڈسٹری میں اپنے 8 سال مکمل کررہی ہے- اس خاص موقع پر کرتی نے بزنس ویمن کے طور پر اپنا نیا سفر کا اعلان کیا ہے- اداکارہ نے فیٹنس کمیونٹی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے دی ٹرائب برانڈ کو لانچ کیا ہے-

فٹنس برانڈ دی ٹرائب کو کرتی سنین نے لانچ کیا،

بالی ووڈ اداکارہ کرتی سینن نے اپنا فٹنس برانڈ دی ٹرائب لانچ کرتے ہوئے چند تصویروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

کرتی سینن نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ جم آؤٹ فٹ میں نظر آ رہی ہیں۔

کرتی کے ساتھ ان کے تین ٹرینرز اور شریک بانی رابن بہل، کرن ساہنی اور انوشکا نندنی دکھائی دے رہے ہیں۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرتی نے لکھا ’’وہ کہتے ہیں کہ ‘آپ کا وائب آپ کے ٹرائب کو راغب کرتا ہے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

میں ہمیشہ ایسی انسان رہی ہوں جو لوگوں کو آگے لے جانے میں یقین رکھتی ہے جن پر میں واقعی یقین کرتی ہوں اور آج بالکل اسی کے لیے کھڑی ہوں‘‘۔

کرتی سینن نے لکھا ’’آٹھ سال قبل میں نے ہندی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنا سفر ان لوگوں کی مدد سے شروع کیا جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے اڑنے کے لیے پر دیئے۔

آج آٹھ سال بعد، ٹھیک اسی دن میں اپنے تین شریک بانی انوشکا نند نی، کرن ساہنی اور رابن بہل کے ساتھ ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے سفر کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش محسوس کررہی ہوں کیونکہ ہم اپنا پیشن پروجیکٹ ’دی ٹرائب‘ لانچ کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں جب جم بند تھے تو رابن، کرن اور انوشکا نے فٹ رہنے میں ان کا ساتھ دیا۔

فٹ رہنے کے لیے آپ کو حوصلہ افزائی، صحیح رہنمائی اور ایک ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی ورزش کو مزیدار بنا سکے‘‘۔

آخری بار اکشے کمار کے ساتھ فلم بچپن پانڈے میں نظر آئی اداکارہ کرتی نے آگے لکھا، 8 سال پہلے میں نے ہندی فلم انڈسٹری میں ایک ایکٹر کے طور پر اپنا سفر ان لوگوں کی مدد سے شروع کیا، جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے اڑنے کے لیے پنکھ دیئے-

آج 8 سال بعد ٹھیک اسی دن میں اپنے تین حیرت انگیز کو-فاؤنڈر انوشکا نندنی، کرن ساہنی اور رابن بہل کے ساتھ ایک کاروباری شخصیت کے طور پر میں اپنا سفر کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش محسوس کررہی ہوں، کیونکہ ہم اپنا پروجیکٹ دی ٹرائب لانچ کررہے ہیں-

پوسٹ کے کیپشن میں کرتی نے فلم ممی کے بعد 2021 میں شروع ہوئی اپنی فیٹنس سفر کے بارے میں لکھا ہے- اداکارہ نے فلم کے لیے 15 کلو وزن بڑھایا تھا-

اداکارہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں جب جم بند تھے، تب رابن ، کرن اور انوشکا نے ہی فٹ رہنے میں انکا ساتھ دیا تھا-
اداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انکے پاس اس وقت کئی فلمیں ہیں- کرتی گنپت، ادی پرش، بھیڑیا اور شہزادہ جیسی فلموں میں نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like