Type to search

وائرل

کریتی کھربندا نے بلیک آوٹ فٹ میں کیا پول ڈانس

کریتی کھربندا پول ڈانس

وائرل ڈسک،28 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)عمران ہاشمی کی فلم راز-ری بُوٹ میں کام کرچکی اداکارہ کریتی کھربندا ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ اپنی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے ہمیشہ فینس کے ساتھ جڑی رہتی ہے۔ کریتی کھربندا نے حال ہی میں تیش بسٹر چیلنج کے طور پر اپنا ایک پول ڈانس ویڈیو شیئر کیا ہے۔

جس میں وہ بلیک آوٹ فٹ میں زبردست انداز میں پول ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کریتی کھربندا کے پول ڈانس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے بھی زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

 

کریتی کھربندا کی پیدائش 29 اکتوبر 1990 کو دہلی میں ہوئی۔ کریتی کھربندا کے والد اشونی کھربندا اور والدہ رجنی کھربندا ہے۔ انکی فیمیلی پنجابی ہے۔ انکی چھوٹی بہن ایشیتا کھربندا اور چھوٹا بھائی جے وردھان کھربندا ہے۔

کریتی سال 1990 میں بنگلور میں چلی گئی۔ بالڈوین گرلز ہائی اسکول میں پڑھائی کے بعد وہ بشپ کاٹن گرلز اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ سری بھگوان مہاویر جین کالج میں گریجویشن سے پہلے وہ جیولری ڈیزائننگ میں ڈپلوما کیا۔

وہ ایک فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کرنے کے بعد کریتی نے سال 2009 میں تیلگو فلم بونی سے ڈیبیو کیا۔
کریتی کھربندا کو تیش بسٹر چیلینج بالی ووڈ ایکٹر پولکیت سمراٹ نے دیا تھا۔ ایسے میں اداکارہ نے اپنا شاندار پول ڈانس ویڈیو شیئر کیا، جس میں انکا اسٹائل واقعی میں دیکھنے لائق ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کریتی کھربندا نے لکھا، چیلنج قبول ہے پولکیت سمراٹ،،، یہ میرا تیش بسٹر ہے۔

ویڈیو میں کرتی کھربندا کا پول ڈانس کافی زبردست لگ رہا ہے۔ انکے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ سوفی چودھری نے لکھا، زبردست ،،، فنکاروں سے الگ سوشل میڈیا یوزر بھی کریتی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔
بتادیں کہ کریتی کھربندا کنڑ، تیلگو اور ہندی زبان میں اپنے کام کے لیے خوب مشہور ہے۔ اداکارہ نے تیلگو فلموں سے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ بالی ووڈ میں اداکارہ نے راز۔ریبوٹ، کے ذریعہ اپنی زبردست پہچان حاصل کی۔ اسکے بعد اداکارہ گسٹ ان لندن، شادی میں ضرور آنا، کارواں، اور ہاؤس فل 4 اور پاگلپنتی میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like