Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف کے تعلقات پر پہلی بار بہن کرشنا شراف کابیان

کرشنا شراف

ممبئی،1ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر ٹائیگرشراف کی بہن اپنے بھائی کے تعلقات پر پہلی بار ایک اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سو فیصد سنگل ہے۔ ایک چیٹ شو میں شامل ہوئی کرشنا شراف نے اپنے بھائی ٹائیگر شراف کے تعلقات کے بارے میں بات کی جو مبینہ طور پر اداکارہ دیشا پٹانی کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اپنے بھائی کے لیے کرشنا نے کہا، آپ کو پتہ ہے کہ میں جھوٹ نہیں بولتی اور ہر چیز کے بارے میں کتنی اسٹریٹ ہوں۔ ٹائیگر سو فیصدی سنگل ہے۔

اپنے بھائی کو کسی بھی گرل فرینڈ کو منظوری دینےکے سوال پر کرشنا نے کہا، میں واقع میں ایک پرٹیکٹو بہن ہوں۔ ٹائیگر بہت سچے ہیں اور اسکا فائدہ اٹھانا بے حد آسان ہے۔ جب ایسا کچھ اس کے ساتط ہوتا ہے تو میں بہت الرٹ ہوجاتی ہوں۔ ٹائیگر کی ایسی کوئی گرل فرینڈ ہوسکتی ہے جسے میں نے منظوری نہ دی ہوں۔ کرشنا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جاتا ہے تو وہ دیشا کے ساتھ آدتیہ رائے کپور کو سیٹ آپ کریں گی۔

 

بتادیں کہ اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ ٹائیگر آئے دن اسپاٹ ہوتے رہتے ہیں۔ اور ان دونوں کی تعلقات کو لیکر سوشل میڈیا پر اکثر بحث ہوتی رہتی ہے۔

حال ہی میں انٹرنینٹ پر یوزرس نے ٹائیگر سے ایک سوال کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا وہ دیشا کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ اس پر ٹائیگر نے اس یوزرس کو جواب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نہیں بھائی میری اتنی اوقات نہیں ہے۔ خیر ان دنوں ٹائیگر اپنی آنے والی فلم وار کو لیکر کافی مصروف ہے۔ اس فلم میں وہ پہلی بار ریتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ (،خبر آئی اے این ایس سے بھی)

Tags:

You Might also Like