Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف

فلمی ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرشنا شراف اکثر اپنی بولڈ فوٹو شوٹ کے لیے بحث میں رہتی ہے- کرشنا سے ذیادہ فلم بنانے اور اسکی ریسرچ میں دلچسپی ہے- کرشنا شراف بھائی ٹائیگر شراف سے باکل الگ ہے – جہاں ٹائیگر شرمیلے مزاج کے ہیں تو وہیں کرشنا کافی بولڈ ہے، کرشنا اکثر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کافی قریب رہتی ہے اور فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہے-

کرشنا شراف اکثر اپنی بولڈ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہے، انہیں لوگ انکی بولڈ تصویروں کی ہی وجہ سے پہچانتے ہیں، کرشنا شراف بالی ووڈ ایکٹر جیکی شراف اور فلم پروڈیوسر عائشہ شراف کی بیٹی ہے- کرشنا اپنے والد اور بھائی ٹائیگر شراف کی طرح ایکٹر بننے کا خواب نہیں دیکھتی ہے- کرشنا کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے-

کرشنا سوشل میڈیا پر ذیادہ ایکٹیو نہیں ہے- کرشنا صرف انسٹاگرام پر ایکٹیو ہے، کرشنا کو سوشل میڈیا سینسیشن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اکثر اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے، کرشنا خبروں میں تب آئی جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ٹاپ لیس تصویریں شیئر کی- کرشنا ایک کامیاب ڈائریکٹر بننا چاہتی ہے، کرشنا نے شارٹ فلم بلیک شیپ کو ڈائریکٹ بھی کیا جس نے کئی ایوارڈ جیتے-

کرشنا ممبئی کے غریب بچوں کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہے، اسکے علاوہ وہ سوشل ورک کرتی رہتی ہے، کرشنا اور ٹائیگر ایک دوسرے کے کافی قریب ہے، کرشنا فی الحال باسکٹ بال پلیئر ایبن ہیمس کو ڈیٹ کررہی ہے، کرشنا اکثر بوائے فرینڈ کے ساتھ اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-

Tags:

You Might also Like