Type to search

اسپورٹس

کوریا اوپن: پی وی سندھو میچ پوائنٹ پر آکر ہاری، سائنا گیم جیت کر بھی مقابلے سے باہر

اسپورٹس ڈسک،25ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اسٹار شٹلر پی وی سندھو ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد اپنی جیت کا سلسلہ گنوا بیٹھی ہیں۔ ہندوستان کی نمبر بیڈ منٹن کھلاڑی کو یہاں کوریا اوپن سپر 500 ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ اپنے سے نچلے والی امریکی کھلاڑی سے ہار گئی، 24 سالہ سندھو اس سے پہلے چائنا اوپن میں دوسرے دور میں ہار گئی تھی- چائنا اوپن میں کوارٹر فائنل تک پہچنے والی بی سائی پرنیت اور سائنا نہوال کا چیلنج بھی پہلے دور میں ٹوٹ گیا، پاروپالی کیشپ نے ضرور اپنا پہلا مقابلہ جیتا اور ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی موجودگی بچائی رکھی-

ورلڈ نمبر 11 امریکی کھلاڑی کو تین سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں پی وی سندھو کو 7-21, 24-22, 21-15 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا-حال ہی میں ورلڈ چیمپئین جیت کر تاریخ رقم کرنے والی پانچویں سیڈ سندھو نے پہلے گیم کو جیت کر مقابلے میں اچھی شروعات کی- لیکن باقی دو گیم ہار گئی- دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ مقابلہ 56 منٹ تک چلا- یہ ٹورنامنٹ انچیون میں کھیلا جارہا ہے-

Tags:

You Might also Like