Type to search

اسپورٹس

کولکتہ نے راجستھان کو 37 رنز سے شکست دی

اسپورٹس ڈسک،1 اکتوبر(ذرائع) شبھمن گل کی بلے بازی کے بعد نوجوان گیندباز کے شاندار مظاہرے سے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیر لیگ کے ایکطرفہ مقابلے میں چہارشنبہ کو راجستھان رائلز کو 37 رن سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے کے آر نے گل کے 47 رن کی مدد سے چھ وکٹ پر 174 رن بنائے۔ جواب میں رائلز کی ٹیم نو وکٹ پر 137 رن ہی بنا سکی۔ بحران کے وقت میں سبھی کی نظریں پچھلے میچ میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف بیٹ سے چونکانے والے راہل پر تھی لیکن وہ اپنے مظاہرے کو دہرا نہیں سکے۔ ٹام کرین 36 گیند میں دو چوکے اور تین چھکے کے ساتھ 54 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کے کے آر کے لیے نوجوان گیندباز شیوم ، کملیش، اور ورون چکرورتی نے دو دو وکٹ لیے۔

رائلز کے لیے کوئی بھی بڑی شراکت داری نہیں بن سکی اور اسکی شروعات بھی بے حد خراب رہی۔ دوسرے ہی اوور میں آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی پیٹ کمنس نے کپتان اسٹو اسمتھ (تین) کو پولین بھیج دیا۔ شیوم نے پانچویں اوور کی پہلی ہی گیند پر شاندار فارم میں چل رہے سنجو سیمسن کا وکٹ لیکر رائلز کو سب سے زبردست جھٹکا دیا۔ سلامی بلے باز جوس بٹلر (۲۱) شیوم کا دوسرا شکار بنے رابن اتھپپا کا خراب فارم جاری رہا جو دو رن بناکر ناگرکوٹی کی گیند پر شیوم کو کیچ دے بیٹھے۔ وہیں ریان پراگ (ایک) لگاتار دوسری بار ناکام ہوئے جنکا کیچ ناگرکوٹی کی گیند پر گل نے لیا۔ پنجاب کے خلاف ایک اوور میں پانچ چھکے لگانے والے راہول پر سبھی کی نظریں تھی اور انہوں نے اپنی ناگرکوٹی کو ایک چھکا بھی لگایا لیکن 10 گیندوں میں 14 رن بناکر ورون چکرورتی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ورون نے جوفر آرچر کو دوسرا شکار بنایا۔

Tags:

You Might also Like