Type to search

ٹیکنالوجی

کوڈاک  لایا 4کے لیڈ ٹی وی کی نئی رینج، قیمت 23999 روپے سے شروع

ٹیکنالوجی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوڈاک نے ہندوستتان میں 4کے لیڈ(ایل ای ڈی) ٹی وی کی نئی رینج پیش کی ہے۔ کمپنی نے 43 انچ،50انچ،50 انچ، 55 انچ اور 65 انچ ڈسلے سائز کے ساتتھ 4 ماڈلس لانچ کیے ہیں۔ یہ سبھی ماڈلس ڈولبی ویژن، ڈوبلی ڈیجیٹل پلس جیسے فیچرس کے ساتھ آتے ہیں۔ سبھی ٹی وی اینڈروئیڈ ٹی وی 9 سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ با کریں اگر قیم کی تو کوڈاک کی ٹی وی سی اے سیریز کی شروعاتی قیمت 23999 روپے ہے۔ کوڈاک ہندوستان میں ژیوامی، موٹرولا، نوکیا اور یو وی جیسے برانڈس کو ٹکر دے گا۔

کوڈاک کے سی اے سیریز کے ٹی وی ہندوستان میں ہی بنائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں ان اسمارٹ ٹی وی کو سپرپلاسٹک پرائیویٹ لیمیٹیڈ (ایس پی پی ایل) نے مینوفیکچر کیے ہیں۔

کوڈاک سی اے رینج کے ٹی وی میں تین طرف پتلے بلیک بیزلس دیئے گئے ہیں۔ بوٹم میں دیئے گئے بیزلس باقی کے مقابلے میں ذیادہ واضح ہے۔ سبھی ماڈل 4کے ایل ای ڈی پینل کے ساتھ آتے ہیں۔ ساتھ ہی ان سبھی ماڈلس میں ڈولبی ویژن سپورٹ دیا گیا ہے۔ سبھی ماڈلس میں 178 ڈگری ویوینگ اینگل اور 60 ہڑج ریفریش ریٹ ہے۔

 

سی اے سیریز کے اسمارٹ ٹی وی میں 30 واٹ ڈیول اسپیکر دیئے گئے ہیں۔ جو ڈولبی پلس اور ڈی ٹی ایس ٹرو ۔ساؤنڈ کے ساتھ آتے ہیں۔ کوڈاک کے 4کے ٹی وی مالی۔450 جی پی یو کے ساتھ کواڈ کور اور پروسیسر سے لیس ہے۔ ٹی وی میں 1.75 جی بی ریم اور 8جی بی انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے۔

سی اے سیریز کے 43 انچ ٹی وی کی قیمت 23999 روپے ہے۔ 50 انچ ماڈل کی قیمت 27999 روپے ہے، 55 انچ ویرینٹ 30999 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ 65 انچ ماڈل آپ 49999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔