Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے اداکارہ گہنا واسستھ

اداکارہ گہنا واسستھ

فلمی ڈسک، 22 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنسمین راج کندرا کو 19 جولائی پیر کی دیر رات ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس سلسلے میں گہنا واسستھ سرخیوں میں آئی۔

اس معاملے سے متعلق اداکارہ گہنا واسستھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ گہنا نے اپنے پبلسٹیٹ کے حوالے سے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ عدالت طے کرئے گی کہ اصلی مجرم کون ہے۔

 

کون ہے اداکارہ گہنا واسستھ

وندنا تیواری اپنے اسٹیج نام گہنا واسستھ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ وہ ایک ایکٹر ، ماڈل کے طور پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کافی مشہور ہے۔

گہنا واسستھ نے فلموں اور میوزک ویڈیو میں کئی زبانوں میں کام کیا ہے۔ انکی سب سے مشہور فلم دال میں کچھ کالا ہے، اور لکھنؤی عشق ہے۔

حال ہی میں گہنا آلٹ بالاجی، گندی بات اور زی5 نیرڈ کی ویب سیریز میں نظر آئی۔

اداکارہ گہنا واسستھ کا اصلی نام وندنا تیواری ہے۔ انکی پیدائش چھتیس گڑپ کے چمری گاؤں میں ہوئی تھی۔ گہنا کو شروع سے ہی اداکاری اور ماڈلنگ میں دلچسپی تھی۔ انہوں نے سال 2012 میں مس ایشیا بکنی کا خطاب بھی اپنے نام کیا ہے۔

گہنا نے کئی اشتہارات کے ساتھ ہی ہندی اور تیلگو سینما میں اپنا ہنر دیکھایا۔ گہنا کئی بار پہلے بھی سرخیوں میں رہ چکی ہے۔ انکے ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے انکے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی تھی۔

 

بتادیں کہ گہنا آلٹ بالاجی کی ویب سیریز گندی بات میں نظر آئی تھی۔ اسکے علاوہ انہوں نے اسٹار پلس کے سیریل بہنیں میں کام کیا تھا۔

گہنا اب تک قریب 80-70 اشتہارات میں کام کرچکی ہے۔ ساتھ ہی 30 ساؤتھ کی فلموں میں بھی نظر آچکی ہے۔

انہوں نے بڑے پردے پر کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں یوگراج سنگھ اور اتل واسن کے ایک شو کو بھی ہوسٹ کیا تھا۔

گہنا واسستھ کی پیدائش 16 جون 1988 کو چھیتس گڑھ میں ہوئی۔ انکی والدہ مینا تیواری ویستھ ایک گھریلو خاتون ہے اور والد راجیندرا تیواری ایک ایجوکیشن آفیسر ہے۔

انکی ایک چھوٹی بہن نمرتا اور دو بھائی ویدت اور سنکلپ تیواری ہے۔

انہوں نے اپنی تعلیم چھتیس گڑھ اور بھوپال سے کی، اسکے بعد انہوں نے بھوپال کے آل سینٹس کالج آف ٹیکنالوجی سے انجینرنگ کی ڈگری کی۔

گہنا نے کئی بین الاقوامی برانڈز کے ماڈل کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے 70 کے قریب اشتہارات میں کام کیا۔ گہنا نے سال 2012 کا مس ایشیاء بکنی مقابلہ جیتا تھا۔

گہنا نے سہارا ون ٹی ٹیلی ویژن پر بطور اینکر کی حیثیت سے نظر آئی۔ اور اسٹار پلس کے سیریل بہنیں میں لیڈ رول ادا کیا۔ اور ایم ٹی وی انڈیا کے شو ٹرو لائف شو میں بطور وی جے نظر آئی۔

گہنا 2020 میں تب سرخیوں میں آئی جب انکا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گہنا نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں تیلگو فلم آپریشن دوریودھن میں آئٹم نمبر کیا، ہندی فلم دال میں کچھ کالا ہے، لکھنؤی عشق، تیلگو فلم نمستے، جیسی کئی تیلگو فلمیں شامل ہے۔