Type to search

صحت

روز صبح استعمال کریں کیوی فروٹ جوس، ملیں گے یہ فائدے

کیوی فروٹ جوس

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لوگ اپنے قوت مدافعات کو بڑھانے کے لیے کئی طرح کے جوس اور فروٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک پھل ایسا بھی ہے جو اپکی امیونٹی سسٹم کو بڑھاتا ہے اور وہ ہے کیوی پھل۔

 

اس پھل میں پلیٹلیٹ کو برھانے کا معیار پایا جاتا ہے اور ڈینگو کی زرد میں آنے والے شخص کو اسکی بہت ضرورت پڑتی ہے۔ اسکا استعمال اگر جوس کے طور پر کیا جائے تو یہ صحت کو کئی بہترین فائدے پہنچا سکتا ہے۔ کیوی پھل کا جوس کے طور پر اگر استعمال کیا جائے تو یہ صحت کو کئی فائدے پہنچا سکتا ہے۔

 

بارش کے موسم میں لوگوں کو سب سے ذیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی الگ الگ قسم کی بیماریاں بھی لوگوں کے صحت پر برا اثر ڈالتی ہے۔ اپنی صحت کا خاص خیارل رکھنے کے لیے لوگ اپنے غذا پر خاص توجہ دیتے ہیں اور باہر کی چیزوں کا استعمال کرنے سے بچتے ہیں۔ بارش میں ایک پھل کا استعمال کرنے کی صلاح ڈاکٹروں کی طرف سے بھی دی جاتی ہے کیونکہ اس موسم میں ڈینگو کی زرد میں آنے کی اندیشہ سب سے ذیادہ ہوتا ہے۔

کیوی جوس امیونٹی کو مضبوط بنانے میں کار آمد 

مدافعتی نظام یعنی امیونٹی سسٹم کو مضبوط بنا کر ہم کئی قسم کی سنگین بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرسکتے ہیں۔ خاص کر کورونا وائرس انفیکشن کے اس دور میں امیونٹی کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ کیوی پھل کا جوس امیونٹی سیلس کو مینٹن رکھتا ہے جسکی وجہ سے امیونٹی کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

 بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھنے میں کیوی پھل مددگار

بلڈ پریشر کو متوازن بنائے رکھنے کے لیے بھی کیوی پھل کا جوس کافی فائدہ پہنچائے گا۔ دراصل، کیوی میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار پائی جاتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کو کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی۔

 

ہاضمہ کو مضبوط بنائے کیوی جوس

بارش کے موسم میں ہاضمہ سے جڑے مسائل لوگوں کو بہت پریشان کرتی ہیں۔ اس سے بچے رہنے کے لیے کیوی پھل کے جوس کا استعمال کافی فائدہ پہنچائے گا۔ کیوی پھل میں موجود فائبر کی مقدار عمل انہضام کو ٹھیک کرتی ہے اور پیٹ سے جڑے کئی قسم کے مسائل سے بھی آپ کو بچا سکتی ہے۔

استھما (دمہ) کے خطرے کو کم کریں

کیوی پھل کا استعمال اگر جوس کے طور پر کیا جاتا ہے تو استھما کے مریضوں کو اسکا بہترین فائدہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ استھما کے دوران نظام تنفس کو آسانی سے کام کرنے کے لیے کیوی میں موجود خصوصیات فائدہ پہنچاتے ہیں۔

آنکھوں کی اچھی دیکھ بھال کے لیے کیوی فروٹ جوس

لاک ڈاؤن میں کافی کمپنیوں نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہے دیا ہے۔ ورک فرم ہوم کرنے کے دوران لوگوں کو کیوی پھل کے جوس کا استعمال کرنا چاہیئے۔ اس دوران لوگوں کو کمپیوٹر اسکرین یا پھر لیپ ٹاپ اسکرین پر کام کرتے رہنے کی وجہ سے آنکھوں پر ذیادہ دباؤ بھی پڑ رہا ہے۔ ایک سائنسی مطالعہ کے مطابق کیوی پھل یا اسکے جوس کا استعمال سے ویژن لاس (بینائی ضائع) کے مسئلے سے بچا جاسکتا ہے۔

کیسے بنائے کیوی پھل کا جوس 

کیوی پھل کا ایک گلاس جوس تیار کرنے کے لیے آپ کو ایک کیوی کی ضرورت پڑے گی۔ اسے پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور اسکی اوپری پرت کو صاف کرنے کے بعد اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب اسے جوسر جار میں ڈالیں اور دو کپ پانی ملائیں۔ اب پانچ منٹ تک جوسر کو چلائیں۔ پانچ منٹ کے بعد ایک گلاس میں جوس کو نکال کر اوپر سے چٹکی بھر نمک ملائیں۔ اب یہ جوس پینے کے لیے تیار ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags:

You Might also Like