Type to search

ٹی وی اور فلم

کٹو گڈوانی برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی دنیا کی مشہور اداکارہ

کٹو گڈوانی

فلمی ڈسک،22 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی سیریل شکتی مان کی میں گیتا وشواس کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کٹو گڈوانی آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

کٹو گڈوانی کی پیدائش 22 اکتوبر 1967 کو ممبئی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے- وہ ہندی فلموں کی ایک مشہور اداکارہ ہے- سال 1986 میں دوردرشن پر نشر ہوئے سیریل ایئر ہوسٹس سے مقبول ہوئی-

تقسیم ہند کے وقت انکے والدین پاکستان چلے گئے- وہ مہاجر کیمپ میں رہی- انکا ایک بھائی ہے-
انہوں نے ممبئی کے فورٹ کانونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد پوسٹ گریجویشن کے دنوں میں انہوں نے فرانسیسی زبان میں دلچسپی دیکھائی اور دیکھی اور فرانسیسی ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

ہندی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرنے والی کٹو گڈوانی نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹیلی ویژن اسکرین سے شروع کیا تھا۔

کٹو گڈوانی نے ٹی وی سیریل سوابھیمان میں سویتلانا کا کردار ادا کیا تھا- پھر مشہور سیریل شکتی مان میں گیتا وشواس کا کردار ادا کیا جس میں وہ نیوز چینل رپورٹر کے کردار میں نظر آئی-

گڈوانی نے سال 1984 میں ٹیلی ویژن کی شروعات ٹی وی شو ترشنا، سے کی- وہ 1980 اور 90 کے دہائی کے مشہور سیریلس میں یادگار پرفارمینس کیا جن میں سوابھیمان، ایئر ہوسٹس اور جنون شامل ہے- وہ چار سیریلس میں یکساں کام کرتی تھی-

انہوں نے شروع سے ہی چیلنج بھرے اور مضبوط خواتین کردار نبھائے ہیں۔ انہوں نے آگے جاکر شکتی مان اور جنون جیسے شو میں بھی کام کیا۔

انہوں نے کئی دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ہندی سیریلس کشش میں دیکھائی دی۔ سال 1997 میں انہوں نے ڈانس آف دی ونڈ میں ایک ہندوستانی کلاسکی گلوکارہ پلوی کا رول نبھایا تھا۔

سال 2001 میں کپڑوس کے ولس سپورٹس لائف اسٹائل برانڈ کو فروغ دینے کے لیے، آئی ٹی سی لمیٹیڈ کی ایک ولس لائف اسٹائل نے انہیں اشتہار میں مقام دیا۔

سال 1998 میں، کٹو گڈوانی کو فرانس کے نیٹس میں تھری کانٹینینٹس فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ نے انہیں ڈانس آف دی ونڈ میں پلووی کے رول کے لیے دیا گیا۔

انہوں نے کئی ٹی وی اور فلمز میں کام کیا جن میں ہولی، تریشا، ویسڈم ٹری، جنم، ایئر ہوسٹس، بلیک، کھوج، رکماوتی کی حویلی، تحقیقات، جنون، سوابھیمان، سہیلی، ڈانس آف دی وائنڈ، کاروان، شکتی مان، ارتھ، ابھے، دیھم، نظرانہ، کیسر، کشش، دل دیا ہے، اسٹرینجر، فیشن، جانے تو یا جانے نہ، پھر کبھی، ہیلو زندگی، مونیکا، دھوبی گھاٹ، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، ایک برا آدمی، ٹرافک، اوکے جانو، یہ ان دنوں کی بات ہے، اور گھوسٹ اسٹوریز شامل ہے-