Type to search

وائرل

کیشور مرچنٹ نے بیبی بمپ کے ساتھ شیئر کی تصویر

کیشور مرچنٹ بیبی بمپ

وائرل ڈسک،21 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زی ٹی پر سال 1998 میں نشر ہوئے پ ہپ ہرے، ٹی وی سیریل میں اپنی شاندار ایکٹینگ سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ کیشور مرچنٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک بے حد خاص تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں انہوں نے گرین کلر کی ایک خاص ڈریس پہنی ہے جس میں انکا بیبی بمپ صاف نظر آرہا ہے۔

کیشور 40 کی عمر میں ماں بننے جارہی ہے۔ انکی شادی کو 6 سال ہوچکے ہیں اور کیشور اپنے پہلے بچے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

انہوں نے اپنے بیبی کے لیے ایک بے حد خاص پیغام انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، تم نے مجھے ان 9 مہینوں میں بے حد خوبصورت بنایا ہے اور میرے لیے یہ وقت تم نے کافی آسان بنا دیا۔

اب میں تمہارا چہرا دیکھنا چاہتی ہوں، تمہارے ساتھ بچہ بننا چاہتی ہوں، بڑی ہونا چاہتی ہوں۔ سبھی تمہارے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔

میں خوش ہوں اور نروس بھی کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ جب تم آو تب سب پرفیکٹ ہونا چاہیئے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب کیشور نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنا بیبی بمپ فلانٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسی تصویریں شیئر کرتی رہی ہے۔

کیشور نے حال ہی میں اپنا فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا۔ اس لیٹسٹ فوٹو شوٹ میں کیشور مونوکینی پہنے اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی نظر آئی۔

کیشور کے ساتھ انکے شوہر سویاش بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔

کیشور مرچنٹ اور سویاش دونوں ہی کلرس ٹی وی پر سلمان خان کے ریالٹی شو بگ باس 9 کا حصہ رہ چکے ہیں شو میں دونوں کی کمیسٹری فینس کو خوب پسند آئی تھی-

 

کون ہے سویاش رائے
سویاش رائے کی پیدائش 24 مارچ 1989 کو الہ آباد میں ہوئی، انہوں نے سال 2008 میں ایم ٹی وی اسپلٹ ولا سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-

سویاش کا پورا نام سویاش کمار رائے ہے، سویاش ایک ایکٹر، ماڈل، سنگر اور فوٹو گرافر ہے- سال 2014 میں آئے میوزک البم خوشنما سے ڈیبیو کیا، اس البم میں کیشور مرچنٹ بھی تھی-

اداکارہ کیشور مرچنٹ
کیشور مرچنٹ ممبئی کے سراج مرچنٹ اور ریضوانہ مرچنٹ کے یہاں 3 فروری 1981 کو پیدا ہوئی-

کیشور مرچنٹ نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 1997 میں دوردرشن پر نشر ہونے والے شکتی مان شو سے کی-
جس میں انہوں نے جولیا کا کردار نبھایا تھا-

اسکے بعد وہ زی ٹی وی کے شو ہپ ہپ ہرے میں 1998 سے 2000 تک کام کیا- کیشور مرچنٹ سال 1999 میں انہوں نے ایکس زون اور ہیلو فرینڈس میں نظر آئی،

اور سال 01-2000 تک زی ٹی وی کے شو بابل کی دعائیں لیتی جا، میں انہوں نے مالویک کا کردار نبھایا-
کیشور مرچنٹ نے سال 2001 میں اسٹار پلس کے شو سش کوئی ہے،

اور سال 03-2001 تک زی ٹی وی کے شو سرحدیں میں پرنیتی کا کردار نبھایا- اور اسی سال انہوں نے دوردرشن پر نشر ہوئے سیریل شکوہ میں مہویش کا کردار نبھایا-

اور سال 02-2001 تک اسٹار پلس کے شو دیس میں نکلا ہوگا چاند، اور سونی ٹی وی کے شو کٹمبھ ، اسٹار پلس کے شو کسوٹی زندگی کے، اور سونی ٹی وی کے شو دھڑکن میں نظر آئی-

ان سیریلس کے علاوہ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلس کے شوز میں کام کیا- کیشور مرچنٹ نے سال 2011 میں آئی فلم بھیجا فرائی 2 میں سپنا پٹیل کا کردار نبھایا تھا-

Tags: