Type to search

ٹی وی اور فلم

کیشور مرچنت نے شیئر کی فوٹو، بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئی

کیشور مرچنٹ

نئی دہلی،9 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہپ ہپ ہرے، ایک حسینہ تھی، اور پیار کی یہ ایک کہانی جیسے ٹی وی سیریلس میں اپنی شاندار ایکٹینگ سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ کیشور مرچنٹ ماں بننے والی ہے-

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا، اب اداکارہ نے بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انکا انداز دیکھنے لائق ہے-

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، کہا ہے تو،،، میرا پیٹو میں ہے- اس ویڈیو میں کیشور بے بی بمپ سحلا رہی ہے- یہ ویڈیو جنوری 2021 میں مالدیپ میں بنایا تھا-

اس ویڈیو میں اداکارہ کے چہرے پر خوشی دیکھنے لائق ہے- کیشور کے اس ویڈیو پر عام آدمی سے لیکر فینس ردعمل دے رہے ہیں-

اس ویڈیو پر انکے شوہر سویاش رائے نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لو والی ایموجی بنایا-

کیشور مرچنٹ اور سویاش دونوں ہی کلرس ٹی وی پر سلمان خان کے ریالٹی شو بگ باس 9 کا حصہ رہ چکے ہیں شو میں دونوں کی کمیسٹری فینس کو خوب پسند آئی تھی-

سویاش رائے کی پیدائش 24 مارچ 1989 کو الہ آباد میں ہوئی،

انہوں نے سال 2008 میں ایم ٹی وی اسپلٹ ولا سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-

سویاش کا پورا نام سویاش کمار رائے ہے، سویاش ایک ایکٹر، ماڈل، سنگر اور فوٹو گرافر ہے-

سال 2014 میں آئے میوزک البم خوشنما سے ڈیبیو کیا، اس البم میں کیشور مرچنٹ بھی تھی-

سویاش نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر سال 2020 میں نشر ہوئی ویب سیریز ڈینجرس میں وشال کا کردار نبھایا-

انہوں نے ایم ٹی وی روڈیز کے 5،6 اور ایم ٹی وی اسپلٹ ولا سیزن 2 میں کنٹیسٹنٹ کیا تھا-

اسکے علاوہ کئی شوز کا حصہ رہے چکے ہیں-

سویاش اور کیشور مرچنٹ نے 16 ڈسمبر 2016 کو شادی کی-
سال 2016 میں کیشور نے برہمراکشس – جاگ اٹھا شیطان شو کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کی تھی-

اسی سال ڈسمبر میں کیشور اور سویاش نے شادی کرلی تھی-

کیشور مرچنٹ ممبئی کے سراج مرچنٹ اور ریضوانہ مرچنٹ کے یہاں 3 فروری 1981 کو پیدا ہوئی-

کیشور مرچنٹ نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 1997 میں دوردرشن پر نشر ہونے والے شکتی مان شو سے کی-

جس میں انہوں نے جولیا کا کردار نبھایا تھا-
اسکے بعد وہ زی ٹی وی کے شو ہپ ہپ ہرے میں 1998 سے 2000 تک کام کیا-

کیشور مرچنٹ سال 1999 میں انہوں نے ایکس زون اور ہیلو فرینڈس میں نظر آئی،

اور سال 01-2000 تک زی ٹی وی کے شو بابل کی دعائیں لیتی جا، میں انہوں نے مالویک کا کردار نبھایا-

کیشور مرچنٹ نے سال 2001 میں اسٹار پلس کے شو سش کوئی ہے،

اور سال 03-2001 تک زی ٹی وی کے شو سرحدیں میں پرنیتی کا کردار نبھایا-

اور اسی سال انہوں نے دوردرشن پر نشر ہوئے سیریل شکوہ میں مہویش کا کردار نبھایا-

اور سال 02-2001 تک اسٹار پلس کے شو دیس میں نکلا ہوگا چاند،

اور سونی ٹی وی کے شو کٹمبھ ، اسٹار پلس کے شو کسوٹی زندگی کے، اور سونی ٹی وی کے شو دھڑکن میں نظر آئی-

ان سیریلس کے علاوہ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلس کے شوز میں کام کیا-

کیشور مرچنٹ نے سال 2011 میں آئی فلم بھیجا فرائی 2 میں سپنا پٹیل کا کردار نبھایا تھا-