Type to search

ٹی وی اور فلم

انٹرنیٹ پر چھائی اداکارہ کم شرما کی تصویریں

فلمی ڈسک،26جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کم شرما فلموں سے بھلے ہی دور ہو لیکن انکی لیٹسٹ تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں میں آپ کم شرما کو سمندر کنارے مسکراتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ان تصویروں میں اداکارہ کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔ کم شرما آئے دن اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر انہوں نے اپنی اداؤں سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔

وشال دادلانی کے ساتھ جڑا نام حال ہی میں کم شرما کا میوزک کمپوزر وشال دادلانی کے ساتھ نام جڑنے کئی خبریں سامنے آئی تھی۔ دونوں کو ممبئی میں ایک ہوٹل کے باہر اسپاٹ کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ کم شرما نے وشال کے گال پر کس کیا تھا، یہ تصویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔
کم شرما کافی وقت تک ایکٹر ہرش وردھن رانے کے ساتھ تعلقات میں رہی ہے۔ حالانکہ اب ایسا کہا جارہا ہے کہ دونوں الگ ہوچکے ہیں۔ ہرش وردھن رانے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں ساتھ نہیں ہے۔ بتادیں کہ کم شرما نے کینا کے علی پنجابی سے شادی کی تھی لیکن دونوں کا 2017 میں طلاق ہوگیا تھا۔ وہیں کم شرما کا نام سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کے ساتھ بھی نام جڑا تھا۔

Tags:

You Might also Like