Type to search

ٹی وی اور فلم

کیارا اڈوانی نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ‘کبیر سنگھ’ کے بعد ملے گا ایسا آفر

فلمی ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیارا اڈوانی کی ستارے ان دنوں بلندیوں پر ہے- جی ہاں، فلم کبیر سنگھ سے ملی بڑی کامیابی کے بعد کیارا اڈوانی بے حد خوش نظر آرہی ہے اور کیوں نہ ہو، کیونکہ ہارر کامیڈی میں کیارا اڈوانی کی دو فلمیں اگلے کچھ مہینوں میں آرہی ہے- کیارا لکشمی بم، میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی اور بھول بھولیا 2 میں وہ کارتیک آرین کے ساتھ دیکھائی دیں گی-

ممبئی میں چہارشنبہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیارا نے کہا، میں نے کبھی بھی اس ہارر کامیڈی میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، لیکن لکشمی بم، کے بعد بھول بھولیا 2 آرہی ہے- یہ دونوں ہی کافی الگ طرح کی فلمیں ہیں، اس لیے میں بے حد پرجوش ہوں-

لکشمی بم کے بارے میں کیارا نے کہا، ہم نے اس میں اپنا بہترین دیا ہے اور ہم اسے بہترین تفریح بنانے کی ہم امید کرتے ہیں، اکشے کمار سر کی بھول بھولیا کی بہت بڑی مداح ہوں، یہ پہلی فلم ہارر-کامیرڈی فلم ہے جسے میں نے دیکھا تھا-

بھول بھولیا 2 کے ہدایتکاری انیس بزمی ہے اور بھوشن کمار اسکے پروڈیوسر ہے- یہ سال 2007 میں آئی ہٹ فلم بھول بھولیا کا سیکوئل ہے- اکشے کمار نے اہم رول کیا تھا- بھول بھولیا 2، جولائی کی 31 تاریخ 2020 کو ریلیز ہوگی-

راگھو لارنس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لکشمی بم سال 2011 میں آئی تامل ہٹ فلم مونی 2: کنچا، کی ریمیک فلم ہے- فلم میں اکشے کے ساتھ کیارا بھی ہے- یہ فلم 22 مئی 2020 کو ریلیز ہوگی-

(فوٹو: کیارا اڈوانی کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے)

Tags:

You Might also Like