Type to search

ٹی وی اور فلم

فلموں میں آنے سے پہلے کیارا اڈوانی کرتی تھی یہ کام، انٹرویو میں کیا انکشاف

فلمی ڈسک،7ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں فلمی کیریئر کو بہتر بنانے میں توجہ دے رہی ہے۔ 2014 میں ایکٹینگ کیریئر شروع کرنے کے سالوں بعد آہستہ آہستہ کیارا کو فلموں کے اچھے آفرس مل رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اداکارہ بننے سے پہلے کیارا نے بچوں کو سنبھالنے کا کام کیا ہے۔ جی ہاں، ایک انٹرویں میں اداکارہ نے خود اس بات کا خلاصہ کیا ہے۔

بمبئی ٹائمز کو دیئے ایک انٹرویں میں کیارا نے بتایا کہ پہلے وہ بے بی سیٹنگ کا کام کیا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا، ایکٹر بننے سے پہلے، میری پہلی نوکری میری ماں کے پری۔اسکول میں تھی۔ میں وہاں صبح 7 بجے پہنچ کر بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ میں نے بچوں کو سنبھالنے کے سبھی کام کیے ہیں۔ میں نرسری کی نظمیں گاتی تھی۔ انہیں حروف تہجی (الفابیٹس) اور نمبرس یاد کرواتی تھی اور یہاں تک کہ میں نے انکے ڈائپر بھی بدلے ہیں۔ میں بچوں سے بہت پیار کری ہوں۔ کسی دن میں بھی اپنا بچہ چاہونگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ زندگی کا سب سے خوبصور احساس ہے۔

ممبئی میں 31جولائی 1992 پیدا ہوئی کیارا اس سے پہلے سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت میں بن رہی فلم کبیر سنگھ میں کام کرچکی ہے۔ اس فلم میں انکی کاسٹنگ شاہد کپور کے مقابلے کی گئی تھی۔ اس فلم سے جتنی شہرت شاہد کو ملی۔ اتنی ہی مشہور کیارا بھی ہوئی۔ کیارا نے سال 2014 میں فگلی سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اسکے بعد ایم ایس دھونی ، لسٹ اسٹوریز اور کلنک میں اپنے ایکٹینگ کی مہارت سے لوگوں کو متعارف کرایا۔ کیارا نے ساؤتھ فلموں میں بھی اچھی جگہ بنائی ہے۔

انکی آنے والے پراجکٹس میں کرن جوہر کی فلم گڈ نیوز شامل ہے۔ اس میں اکشے کمار ، کرینہ کپور اور دلجیت اہم رول پلے کررہے ہیں۔ اسکے علاوہ لکشمی بم، اندو کی جوانی ، بھول بھولیا، شیرشاہ بھی انکی آنے والی فلمیں ہیں۔

Tags:

You Might also Like