Type to search

ٹی وی اور فلم

اندو کی جوانی ، او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز، کیارا اڈوانی اہم رول میں

اندو کی جوانی

فلمی ڈسک،22مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیارا اڈوانی کی فلم اندو کی جوانی او ٹی ٹی پر ہوگی ریلیز،

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے 2 مہینے سے فلم انڈسٹری پر تالا لگا ہوا ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے فلموں کی شوٹنگ ٹھپ پڑی ہوئی ہے اور جو فلمیں تیار ہیں وہ سینما گھروں تک نہیں پہنچ پا رہی ہے۔

اس سب کے درمیان فلم ساز لگاتار اپنی فلموں کو آن لائن ریلیز کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

گذشتہ دنوں امیتابھ بچن ۔ ایوشمان کھرانہ کی فلم گلابو ستابو اور ودیا بالن کی فلم شکونتلا دیوی کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

فلم سازوں کے اس فیصلے کے کئی تھیٹر میکرس نے ناراضگی جتائی ہے

لیکن فلم میکرس کے پاس اسکے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

تازہ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اندو کی جوانی بھی او ٹی ٹی پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

فلم سے جوڑے ذرائع نے پنک ولا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے۔

کہ کیارا اڈوانی کی فلم پوری طرح سے تیار ہے اور پوسٹ پروڈکشن کا کام بھی تقریبا پورا ہوچکا ہے۔

فلم کو جون کے پہلے ہفتہ میں ریلیز کرنے کی پلاننگ بنائی گئی تھی لیکن ایسا ہو نہیں پایا،

اب نکھل اڈوانی اور مونیش اڈوانی نے فلم کو آن لائن ریلیز کرنے کے لیے بات چل رہی ہے۔

بتادیں کہ کیارا اڈوانی کی ‘اندو کی جوانی’ کے علاوہ لکشمی بم کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کی بات چل رہی ہے۔ اس میں اکشے کمار اہم رول میں ہے۔

Tags:

You Might also Like