Type to search

ٹی وی اور فلم

کیارا اڈوانی کی بگ بجٹ فلم آر سی 15 میں ایکٹر رام چرن

کیارا اڈوانی آر سی 15

فلمی ڈسک، 9 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبیر سنگھ کی مشہور اداکارہ کیارا اڈوانی نے اپنی اگلی فلم آر سی 15 کا فرسٹ لک ریلیز کردیا-

فگلی فلم سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کیارا کی یہ فلم ساؤتھ کے سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ ہے- اس فلم میں کیارا اڈوانی لیڈ رول میں ہے-

اس فلم کو تامل سینما کے ڈائریکٹر شنکر ڈائریکٹ کررہے ہیں، اس فلم کو ابھی کوئی نام نہیں دیا گیا ہے- اسے فلم آر سی 15 کہا جارہا ہے،

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

فلم میں کیارا اور رام چرن کے علاوہ سنیل ، انجلی ، نوین چندرا اور جے رام جیسے ایکٹر نظر آئیں گے-

فلم کا میوزک ایس- تھمن نے دیا ہے، آر سی 15 فلم کو حیدرآباد میں لانچ کیا گیا ہے اور اس موقع پر رنویر سنگھ اور چرنجیوی بھی موجود تھے-

اس طرح شنکر کی فلم کا بہت ہی زبردست انداز میں آغاز کیا گیا ہے- کیارا اڈوانی نے رنویر سنگھ اور رام چرن کے ساتھ فوٹو شیئر کی ہے اور لکھا ہے، سوٹ ہمیں خوب جچ رہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

 

یہی نہیں کیارا اڈوانی کے فینس کے خوب ردعمل مل رہے ہیں، وہ اس سے بہت خوش بھی ہیں،

بتادیں کہ کیارا اڈوانی کی پیدائش 31 جولائی 1992 کو ہوئی۔ انکا اصل نام عالیہ اڈوانی ہے اور فگلی فلم سے انہوں نے نام تبدیل کرکے کیارا اڈوانی رکھ لیا۔ انکے والد جگدیپ اڈوانی اور والدہ جینی ویو جعفری ایک مسلم ہے۔ انہوں نے کبیر سدانند کی مزاحیہ ڈراما دلم فگلی (2014) سے اپنی اداکاری کی شروعات کی۔

کیارا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی بھول بھولیا 2 میں نظر آئیں گی۔

ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری، مشین، لسٹ اسٹوریز، بھرت انے نینو (تیلگو فلم) ، ونیا ودھیا راما (تیلگو فلم)، کلنک، کبیر سنگھ ، گڈ نیوز ، لکشمی بم ، اندو کی جوانی ، شیرشاہ جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے۔

کیارا اڈوانی کی آخری ریلیز فلم شیرشاہ ہے جسے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا تھا-

اس فلم میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر ائی تھی-

بتادیں کہ کیارا اڈوانی فلم گڈ نیوز میں دلجیت ، کرینہ کپور خان اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی۔

کیارا اڈوانی فلم میں اپنی شاندار ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ اپنی اسٹائلنگ کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like