Type to search

آٹو موبائل

کیا سونٹ ایس یو وی کار کا نیا ٹیزر ، جانیں کیسے ہوگی یہ کار

کیا سونٹ ایس یو وی

آٹو ڈسک،3فبروری(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیلٹوس کی کامیابی کے بعد کیا موٹرس ہندوستانی بازار میں اب سب۔کمپیکٹ ایس یو وی لانے کی تیاری میں ہے۔ کیا سونٹ ایس یو وی نام سے آنے والی 4میٹر سے چھوٹی یہ ایس یو وی ماروتی بریزا، ہنڈائی وینیو، اور ٹاٹا نیکسان جیسی ایس یو وی کو ٹکر دے گی۔ اسکا ورلڈ ڈیبیو آٹو ایسکپو 2020 میں ہوگا۔ کیا نے اسکا نیا ٹیزر جاری کیا ہے۔ ٹیزر تصویر میں سی۔پلر بلیڈ فلش ڈور ہینڈل کے ساتھ ایس یو وی کا سائڈڈ پروفائل دیکھایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ سونٹ ایس یو وی ماڈرن ڈائنمک اور بولڈ ڈیزائن میں آئے گی۔ فرنٹ میں ہنیکومب انسرٹس کے ساتھ کیا کی سگنیچر ٹائیگر نوز گرل ملے گی۔ ایس یو وی میں ایل ای ڈی ، ڈی آر ایل کے ساتھ شارپ ہیڈ لیمپس اور میٹ سلور فینش وہ انٹیگریٹڈ فاگ لیمپ کے ساتھ بمپر ہونگے۔

کیا سونٹ کے انجن ہنڈائی وینیو سے لیے جائیں گے۔ اسکا مطلب یہ ایس یو وی تین انجن آپشن میں آئے گی۔ ان میں 1.0 لیٹر ٹربو چارڈ پیٹرول ،1.2 لیٹر پیٹرول اور 1.5 لیٹر ڈیزل انجن شامل ہے۔ ان انجن کے ساتھ گیئرباکس کے 4 آپشن 5 اسپیڈ مینول ، 6 اسپیڈ مینول، 7 اسپیڈ ڈی ٹی سی آٹومیٹک اور سی وی ٹی آٹو میٹک ہونگے۔

کیا سونٹ کو آٹو ایکسپو میں صرف پیش کیا جائے گا۔ ہندوستانی بازار میں اسکی لانچینگ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں ہوگی۔ سیلٹوس کی طرح اس میں بھی کئی شاندار فیچرس ملیں گے۔ جن میں کنیکٹیڈ کار فیچر یو وی او کنیکٹ سمیت دیگر ہونگے۔

Tags: