Type to search

آٹو موبائل

ہندوستان میں لانچ ہوئی کیا سیلٹوس کی ایس یو وی، قیمت 10 لاکھ سے بھی کم

آٹو ڈسک،22اگسٹ(ایجنسی) اگر آپ کومپیکٹ ایس یو وی کار خریدنے کی سوچ رہے ہیں تو آپ کے لیے خاص موقع ہے۔ دراصل ساؤتھ کوریا کی کمپنی کیا موٹرس نے کومیپکٹ ایس یو وی سیلٹوس کے ذریعہ ہندوستانی آٹوانڈسٹری میں انٹری کی ہے۔ سیلٹوس کی لانچنگ آج یعنی جمعرات کو ہوگئی ہے۔ اس کار کی شروعاتی قیمت 9.69 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

یہ ایس یو وی دو الگ ڈیزائن لائن (ٹیک لائن اور جی ٹی لائن) میں لانچ کی گئی ہے۔ کومپیکٹ ایس یو وی سیگمنٹ میں یہ پہلی بار ہے۔ جب کوئی ماڈل دو ڈیزائن آپشن میں دستیاب ہوگا۔ سیفٹی کی بات کریں تو 6 ایئر بیگ ، اے بی ایس، ای ایس سی، ہل اسٹارٹ اسٹنٹ، فرنٹ اور ریئر پارکنگ سینسر اور بلائنڈ اسپاٹ ویو مانیٹر ہیں۔

اس کار میں 3 انجن آپشن ہیں۔ کار میں 1.5 لیٹر 4 سلنڈر پیٹرول انجن ، 1.4 لیٹر ٹربو چارجڈ پیٹرول اور 1.5 لیٹر ڈیزل انجن ہوگا۔

Tags:

You Might also Like