Type to search

آٹو موبائل

’کیا سیلٹوس’ کی پری بکنگ 16 جولائی سے ہندوستان میں ہوگی شروع

آٹو ڈسک /15جولائی(اردوپسٹ) معروف کا ساز کمپنی ’کیا’ موٹرس نے ہندوستان میں اپنی پہلی ایس یو وی سیلٹوس کی پری۔بکنگ 16 جولائی سےشروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پری۔بکنگ آن لائن اور ہندوستان میں اسکے 206 سیلس پوائنٹس سے شروع ہوگی۔ گراہک صرف 25 ہزار روپے میں بکنگ کرواسکتے ہیں۔ لیکن اس گاڑی کی ڈیلیوری اگسٹ میں شروع ہوگی کیونکہ اسی مہینے اسے لانچ کیا جائے گا۔
حال ہی میں کیا’ نے سیلٹوس سے پردہ اٹھایا تھا ۔ اور اسے لوگوں کی اچھی رائے بھی ملی۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی شروعاتی فیس میں دہلی ، گڑگاؤں ، ممبئی ، بنگلور، چنئی، احمد آباد اور پونے جیسے شہروںمیں ’کیا’ کی کئی ڈیلیرشپ کھولے گی۔ کمپنی کی منصوبہ بندی ملک کے 160 شہروں میں 265 ٹچ پوائنٹس ہوئے کیا ملک بھر کے کسٹمرس کو ساتھ کنیکٹ ہونا چاہتی ہے۔

Tags: