Type to search

آٹو موبائل

کیا موٹرس اگلے سال لانچ کرئے گی کیو وائی آئی، ایس یو وی

آٹو ڈسک،10ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیا موٹرس ہندوستانی بازار میں نئی سب-کمپیکٹ ایس یو وی لانے کی تیاری میں ہے- کیا کی یہ چھوٹی ایس یو وی مارکٹ میں ماروتی بریزا، ہنڈائی وینیو، ٹاٹا نیکسن، مہندرا ایس یو وی 300 اور فورڈ ایکوسپورٹ جیسی ایس یو وی کو ٹکر میں آئیں گی- کمپنی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کیا کیو وائی آئی کوڈ نام والی یہ نئی ایس یو وی سال 2020 میں پہلی سب-کمپیکٹ ایس یو وی اور تیسری کار ہوگی- ابھی ہندوستانی بازار میں کیا کی صرف ایک کار سیلٹوس ایم پی وی آتی ہے- اگلے سال کی شروعات میں کمپنی کارنیول ایم پی وی لانچ کرئے گی- جسکے بعد کیو وائی آئی کو بازار میں اتارا جائے گا-

کیا کی اس نئی ایس یو وی کی ٹیسٹنگ کے دوران کی کئی تصاویر سامنے آچکی ہے- ان لیک تصویروں سے ایس یو وی کے کچھ ڈیٹیل سامنے آئے ہیں- رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیو وائی آئی کا پلیٹ فارم، اسکے فیچرس اور انجن ، ہنڈائی وینیو والے ہونگے- اسکا مطلب ہے کہ یہ ایس یو وی دو پیٹرول انجن اور ایک ڈیزل انجن میں آئے گا-

Tags:

You Might also Like