Type to search

فیشن

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 : گجرات کی خوشی پٹیل نے مس ​​انڈیا ورلڈ وائیڈ کا ٹائٹل جیتا

خوشی پٹیل مس انڈیا ورلڈ وائیڈ

فیشن ڈسک، 26 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یونائیٹیڈ کنگ ڈم میں بائیو میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی خوشی پٹیل نے مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے- جمعہ 24 جون 2022 کی رات انہوں نے یہ خطاب حاصل کیا- بتادیں کہ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ بیرون ملک میں سب سے لمبے وقت تک چلنے والی ہندوستانی مقابلہ ہے- خوشی اصل میں گجرات کی رہنے والی ہے-

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ مقابلے میں امریکہ کی ویدیہی ڈونگرے رنر اپ اور شروتیکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بتادیں کہ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 میں حصہ لے رہی 12 سرفہرست کنٹیسٹنٹ عالمی سطح پر مختلف دیگر مقابلوں میں فاتح تھی-

خوشی پٹیل برطانیہ میں بائیو میڈیکل سائنس میں میجر اور سائیکلوجی میں مائنر کی پڑھائی کررہی ہے- وہ ایک کپڑوں کی دوکان کی بھی مالک بھی ہے- خوشی پٹیل نے کہا کہ وہ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 مقابلہ جیت کر بے حد خوش ہے-

آنے والے سالوں میں وہ کئی چیرٹی پروگرام کرنے اور تیسری دنیا (غریب ممالک) کے ملکوں کی مدد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے-

انڈیا فیسٹیول کمیٹی (آئی ایف سی) کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق گیانا کی روشنی رزاق کو مس ٹین انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی نویا پنگول فرسٹ رنر رہی، جبکہ سرینام کی چیکیٹا ملاہا سیکنڈ رنر اپ رہی، دراصل، گذشتہ 29 سالوں سے آئی ایف سی ہی مقابلے کا انعقاد کرتا آرہا ہے-

مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 کا انعقاد تین سال کے وقفے کے بعد کیا گیا ہے، اس مقابلے کا پچھلا انعقاد ستمبر 2019 میں ممبئی کے لیلا ہوٹل میں کیا گیا تھا-