Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دھوکہ – راؤنڈ ڈی کارنر کا ٹیزر جاری، ستمبر میں ہوگی ریلیز

دھوکہ - راؤنڈ ڈی کارنر

فلمی ڈسک، 20 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم رہنا ہے تیرے دل کے ایکٹر آر مادھون، خوشالی کمار، درشن کمار اور اپراشکتی کھرانا کی فلم دھوکہ – راؤنڈ ڈی کارنر کا ٹیزر لانچ ہوچکا ہے جس کے بعد سے یہ فلم بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے-

 

حال ہی میں ممبئی میں ایک زبردست تقریب میں فلم دھوکہ – راؤنڈ ڈی کارنر کا ٹیزر لانچ کیا گیا تھا اور جس نے لوگوں کے جوش کو بڑھا دیا ہے- فینس، مشہور شخصیات اور میڈیا نے کوکی گلاٹی کی ہدایت میں بنی فلم کے ٹیزر کی اور انکے ڈائریکشن کی تعریف کی-

 

پرنوتن بہل، آیوشمان کھرانا، طاہرہ کشیپ، شرمن جوشی جیسے کئی اور مشہور شخصیات نے ٹیزر کو پوسٹ کرتے ہوئے اسے دلچسپ بتایا ہے-

 

آپ کو بتادیں کہ یہ دلچسپ کرائم تھریلر فلم 23 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی- یہ فلم دھوکہ – راؤنڈ ڈی کارنر کوکی گلاٹی کی ہدایت میں بنی ہے- بھوشن کمار ، کرشن کمار ، دھرمیندر شرما اور وکرانت شرما نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے-

 

بتادیں کہ خوشالی کمار کی پیدائش 19 ڈسمبر 1988 کو ہوئی وہ ایک اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر ہے انکے والد آنجہانی گلشن کمار ہے، تلسی کمار انکی بہن ہیں

سال 2015 میں، خوبصورت خوشالی نے بالی ووڈ گانے کی ویڈیو ‘مینو عشق دا’ سے ڈیبیو کیا اور اسے ‘ہائی وے سٹار’، ‘میرے پاپا،’ ‘رات کمال ہے اور ‘اک یاد پرانی’ میں بھی نظر آئی-

فیشن ڈیزائنر خوشالی کمار نے اپنی بہن تلسی کمار کے گائے گانے سے میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا یہ گانا مرحوم والد گلشن کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گایا تھا-

سال 2018 میں، خوشالی چند مختصر فلموں میں نظر آئی، جن میں سے فلم جینا مشکل ہے یار ،شامل ہے-

Tags:

You Might also Like