Type to search

وائرل

کے جی ایف فلم کی اداکارہ روپا رائپا

اداکارہ روپا رائپا

فلم کے جی ایف کی اداکارہ روپا رائپا اصل زندگی میں کافی گلیمرس


وائرل ڈسک، 3 نومبر (اردو پوسٹ) فلم کے جی ایف کے دونوں پارٹ میں نظر آئی اداکارہ روپا تو آپ کو یاد ہوگی، اصل زندگی میں بے حد خوبصورت اور گلیمرس کے جی ایف اداکارہ روپا

 رائپا فلم میں کھدانوں میں نظر آئی تو انکی رنگت بالکل پھیکی نظر آئی-

 

جسکے بعد اصل زندگی میں انکے گلیمرس لک کو پہچان پانا آسان نہیں ہے- روپا رائپا ساؤتھ کی مشہور اداکار ہے جو فلمی پردے سے لیکر سوشل میڈیا تک ایکٹیو ہے-

 

 

 

 

ایک زبردست مقبول فلم کا حصہ بننے کے بعد انکے دل میں ایک ڈر بیٹھ گیا تھا، جسے مٹانے کے لیے انہوں نے کئی فلموں کو مسترد بھی کیا-

 

 

 

اداکارہ روپا رائپا نے فلم کے جی ایف میں بے حد ہی دل کو چھو لینے والا کردار ادا کیا ہے۔ وہ ایسے کردار میں نظر آئیں جو گہری کان میں ہی بچے کو جنم دیتی ہیں۔

 

 

اس کے بعد پوری فلم میں کچھ دیر کے لیے جذبات چھا جاتے ہیں، اسی سین میں روپا نے اپنی جذباتی اداکاری سے جان ڈال دی تھی-

 

 

اس کے بعد وہ کافی عرصے تک پریشان رہی تھی، روپا رائپا کو یہ ڈر ستانے لگا تھا کہ انہیں اسی طرح کے رول ملا کریں گے اور ملے بھی- جسکی وجہ سے ٹائپ کاسٹ ہونے کا ڈر اور پختہ ہوگیا-

 

حالانکہ اس سے نکلنے کے لیے روپا نے جلد ہی نیا طریقہ نکال لیا-

 

اس فلم کے بعد روپا رائپا کا کافی وقت لاک ڈاؤن میں گذرا، تب انہیں سوشل میڈیا کا سہارا ملا-

 

اداکارہ روپا رائپا نے کچھ وقت پہلے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی امیج کو لیکر تناؤ میں آچکی تھی- اسکے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کو اپنا سہارا بنایا-

 

اپنی اداکاری کے الگ الگ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنا شروع ہوئے، جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ روپا کو کامیڈی ہارر اور دوسرے فلم اور ویب سیریز کے آفر ملنے لگے-

 

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق اداکارہ روپا کی پیدائش 2 ڈسمبر 1991 میں کرناٹک میں ہوئی- روپا ایک ماڈل ، ادکارہ ، کنٹینٹ کریٹیر ہے- انہیں کنڑ فلم انڈسٹری میں زیادہ کام کرتے دیکھا گیا- انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا-

 

 

کالج کے آخری سال میں روپا نے تھیٹر گروپ میں حصہ لیا،پھر انہوں نے کمرشل پلے میں حصہ لینا شروع کیا، انہوں کئی انگریزی اور کنڑ زبان کے پلے میں حصہ لیا-

 

 

روپا کئی اشتہارات میں نظر آچکی ہے،  جیسے ایم فائن اور بینک بازار شامل ہے- اسکے علاوہ کئی میوزک ویڈیو بھی شامل ہے-

 

 

حال ہی میں روپا نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں کھلی رہے گئی- روپا رائپا نے سوشل میڈیا پر اپنا بولڈ بکنی اوتار دکھایا ہے۔ اداکارہ کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

 

 

روپا رائپا فوٹوز نے کچھ عرصہ قبل اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلیک اینڈ وائٹ بولڈ بکنی لک کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ ٹو پیس میں مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

اگر ہم روپا رائپا انسٹاگرام کی سوشل میڈیا ٹائم لائن پر نظر ڈالیں تو اداکارہ کا پروفائل بولڈ اور سیزلنگ سے بھرا ہوا ہے۔ اداکارہ اپنے مداحوں کے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

 

 

 

اداکارہ روپا رائپا کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو اداکارہ نے علیڈو الیڈوارو، ون کٹ ٹو کٹ، کے جی ایف چیپٹر 1 اور 2،  سری رنگا جیسی کئی فلموں میں کام کیا-

 

 

رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ جلد ہی دی ججمنٹ میں بھی نظر آئیں گی۔ دی ججمنٹ کے علاوہ روپا کے آنے والے پراجیکٹس چکیہ موگھوتھی اور کاڑا بھی ہیں۔

 

 

روپا رائپا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے دلکش انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیتی ہیں۔

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1