Type to search

Uncategorized

کے جی ایف چیپٹر 2 میں سنجے دت کا ‘آدھیرا’ کا لک ریلیز

کے جی ایف چیپٹر 2

فلمی ڈسک،29 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ناظرین کا کے جی ایف: چیپٹر 1،، کو خوب پیار ملا تھا۔ اور فینس کو یش کا انداز خوب پسند آیا تھا۔ اب انکے مداح کے جی ایف چیپٹر 2 میں راکی بھائی کی ایک جھلک پانے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

بتادیں کہ کے جی ایف: چیپٹر 1 سال 2018ء میں ریلیز ہوئی کنڑ زبان کی زبردست فلم ہے۔ اور یہ فلم کئی زبانوں میں ڈب ہوئی۔ بتاتے چلے کہ یہ کنڑ فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی فلم ہے۔

وہی اب فلم کے دوسرے پارٹ میں ایکٹر سنجے دت اور اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی اہم رول نبھاتے نظر آئیں گے۔ سنجے دت فلم میں آدھیرا کا کردار نبھائیں گے۔ حال ہی میں کے جی ایف: چیپٹر 2 میں آدھیرا کا لک ریلیز ہوا ہے۔ اس لک میں ایکٹر کافی خطرناک لگ رہے ہیں۔

سنجے دت کا یہ لک فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے فلم اگنی پتھ میں سنجے دت نے ویلن کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے کانچا چینا کا رول نبھایا تھا۔ فلم میں انکا خطرناک انداز ناظرین کو خوب پسند آیا تھا۔

اب ایسے میں آدھیرا کے کردار میں سنجے دت اپنی ایکٹنگ سے جان پھونکتے نظر آئیں گے۔

اپنے لک کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے سنجے دت نے کیپشن میں لکھا،

اس فلم میں کام کرنا بے حد فخر کی بات ہے،

اس سے اچھا تحفہ اپنے یوم پیدائش پر میں کیا مانگ سکتا ہوں۔

فینس کے پیار اور انکے سپورٹ کے لیے بہت بہت شکریہ۔

بتادیں کہ ایکٹر سنجے دت 29 جولائی کو اپنا برتھ ڈے منارہے ہیں۔

فوٹو سنجے دت کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like