Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کے جی ایف 2 کی اداکارہ سری ندھی شیٹی

سری ندھی شیٹی

فلمی ڈسک، 18 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیوٹی پیجنٹ میں حصہ لے چکی اداکارہ سری ندھی شیٹی نامی ماڈل اور اداکارہ ہے۔ انہوں نے مس دیوا 2016 اور مس سپر نیشنل 2016 کا خطاب بھی حاصل کیا ہے-

کنڑ سپر اسٹار یش کی فلم کے جی ایف 2 میں نظر آنے والی اداکارہ سری ندھی نجی زندگی میں بے حد بولڈ اور گلیمرس ہے-

فلم کے جی ایف میں میں ایکٹر یش کے علاوہ ، سنجے دت، روینہ ٹنڈن، رامچندرن راجو، سری ندھی، جیسے کئی اسٹارس نظر آئیں گے۔

انکی تصویریں دیکھ خود اس بات کا اندازا لگا سکتے ہیں- سری ندھی شیٹی نے سال 2018 میں ریلیز ہوئی یش اسٹارر فلم کے جی ایف سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی- اس فلم میں اداکارہ کی خوبصورت دیکھ صرف راکی ہی نہیں، بلکہ کے جی ایف فینس کا بھی دل آ گیا تھا-

کے جی ایف کے بعد سے ہی لوگوں کو کے جی ایف 2 کے ساتھ ہی سری ندھی کے بھی دوبارہ اسکرین کا انتظار تھا- اب اداکارہ کے جی ایف 2 میں بھی نظر آنے والی ہے- فلم میں انکا کردار کا نام رینا ہوگا۔

 

یش اسٹارر کے جی ایف سری ندھی کی پہلی فلم تھی- پہلی ہی فلم میں اداکارہ نے لوگوں کا دل جیت لیا تھا-

بتادیں کہ ندھی شیٹی کئی بیوٹی پیجنٹ میں حصہ لے چکی ہے- وہ نامی ماڈل ہے اور اداکارہ نے مس دیوا 2016 اور مس سپر نیشنل 2016 کا خطاب بھی حاصل کیا ہے-

 

 

سری ندھی رمیش شیٹی کی پیدائش 21 اکتوبر 1992 کو کرناٹک میں ٹولو بولنے والی ٹولوا بنٹ خاندان میں ہوئی-ہوئی- وہ ایک ماڈل ، اداکارہ اور بیوٹی پیجنٹ ہے-

انکے والد رمیش شیٹی اور والدہ کشالا ہے- سری ندھی نے سری نارائنا گورو انگلیش میڈیم اسکولی پڑھائی کی، اور سینٹ الیوسیئس پری یونیورسٹی کالج سے پری-یونیورسٹی کورس کیا- بنگلور کی جین یونیورسٹی سے بیچلر آف الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی-

سال 2012 میں شیٹی نے کلین اینڈ کلئیر اسپانسر فریش فیس کانٹیسٹ میں حصہ لیا جہاں وہ ٹاپ پانچ فائنلسٹ میں تھی-

اسکے بعد سری ندھی نے سال 2015 میں مناپورم مس ساؤتھ انڈیا میں حصہ لیا اور مس کرناٹک اور مس بیوٹیفل سمائل کا خطاب جیتا-