Type to search

قومی

بیمار باپ کو گود میں گھر لے جانے کو مجبور ہوا بیٹا، ہاسپٹل سے گھر لاتے وقت پولیس نے آٹو سے اتارا

کیرالا،16اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرالا اسٹیٹ ہیومن کمیشن نے ایک واقع کے سلسلے میں ایک سو موٹو کیس درج کیا ہے۔

کیرالا کے کولم میں ایک شخص اپنے بیمار والد کے ساتھ آٹو رکشا میں جارہا تھا۔ لاک ڈاؤن کی ہدایت پولیس ٹیم نے اسے روک لیا۔

 

بعد میں وہ شخص اپنے 65 سالہ والد کو اپنے گود میں اٹھا کر پیدل جانے کے لیے مجبور ہوا۔ کولم کے کلاتوپوجا گاؤں میں پنالور تالوک ہاسپٹل میں شریک بزرگ کو چہارشنبہ کو ڈسچارج کردیا گیا۔

جسکے بعد وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رکشا سے واپس اپنے گھر جارہا تھا۔ بزرگ کے بیٹے کا الزام ہے کہ پولیس نے روکا اور ہاسپٹل سے ڈسچارج ڈاکومنٹس دیکھانے کے باوجود جانے نہیں دیا گیا۔

آٹو سے پولیس کی طرف سے اور بزرگ کو اتارا گیا اور قریب ایک کلومیٹر تک پنالور شہر کے علاقے میں اپنے والد کو گود میں لیکر گھر جانے کے لیے مجبور ہوا۔