Type to search

جرائم و حادثات

کیرالا: فٹ بال میچ سے قبل اسٹیڈیم کی عارضی گیلری گر گئی ، 50 زخمی

کیرالا،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کیرالا میں اتوار کو چیریٹی فٹ بال میچ کے دوران دردناک حادثہ ہوا گیا اسٹیڈیم کی ایک عارضی گیلری گرنے سے تقریبا 50 لوگ زخمی ہوگئے اس حادثے میں اسٹیڈیم میں بیچنگ بھوٹیا اور آئی ایم وجیان بھی موجود تھے۔

کیرالا میں اتوار کو ایک فٹ بال میچ کے دوران دردناک حادثہ ہوگیا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی اسٹیڈیم کی ایک عارضی گیلری گرنے سے تقریبا 50 لوگ زخمی ہوگئے خاص بات یہ ہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ہندوستانی فٹ بال کے دو لیجنڈری بیچنگ بھوٹیا اور آئی ایم وجیان بھی موجود تھے۔ وہ محفوظ ہے۔

معلومات کے مطابق، فٹ بال کھلاڑی اور دھنراج کے خاندان کو مالی مدد کے لیے کیرالا کے پلککڑا میں فٹ بال میچ کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ میچ شروع ہونے کے ٹھیک پہلے اسٹیڈیم کی ایک عارضی گیلری اچانک گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں شروعاتی گنتی کے مطابق 50 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ہندوستانی فٹ بالر اور دھنجراج کی گذشتہ 29 ڈسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ ایسے میں انکے خاندان کو مالی مدد دینے کے لیے یہ میچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔