Type to search

تلنگانہ

کے سی آر نے حیدرآباد میٹرو کے 11 کلومیٹر لمبے روٹ کا کیا افتتاح

جے بی ایس ۔ ایم جی بی ایس میٹرو روٹ کا افتتاح


حیدرآباد،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جوبلی بس اسٹیشن مہاتما گاندھی بس اسٹیشن روٹ پر حیدرآباد میٹرو ریل خدمات کا افتتاح کیا۔ چیف منسٹر نے 11 کلیومیٹر والی اس میٹرو روٹ کا پریڈ گراؤنڈ اسٹیشن میں افتتاح کیا۔ اور بعد ازاں اس میں سفر بھی کیا۔ اس روٹ کے 9 اسٹیشنس جوبلی بس اسٹیشن ، سکندر آباد ریلوے اسٹیشن ، گاندھی ہاسپٹل، آرٹی سی کراس روڈ، سلطان بازار کے علاوہ ریاست کے سب سے بڑے آرٹی سی بس اسٹانڈ ایم جی بی ایس تک میٹرو ٹرین کو توسیع دی گئی ہے۔ جی بی ایس ۔ ایم جی بی ایس میٹرو کا احاطہ 16 منٹ میں میٹرو کے ذریعہ اور سڑک کے ذریعہ یہ سفر 40 منٹ لگتے ہیں۔

اس افتتاح کے ساتھ حیدرآباد میٹرو کے نیٹ ورک کا کل توسیع 69.2 کیلو میٹر ہوگیا ہے۔ جن پر آپریٹنگ ہوگا۔ نومبر 2017 میں پی ایم مودی نے آپریٹنگ کے میاں ور اور ناگول سیکشن کا افتتاح کیا تھا۔ بعد میں ستمبر 2018 میں امیر پیٹ سے ایل بی نگر کے درمیان اسکے دیگر سیکشن شروع ہوئے۔ مارچ 2019 میں امیر پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان سیکشن کا افتتاح ہوا۔ نومبر 2019 میں ہائی ٹیک سٹی اسیشن اور رائے درگم کے درمیان دیگر سیکشن کا افتتاح ہوا۔ ایل اینڈ ٹی ٹی ایم آر ایچ ایل نے ایک بیان میں کہا کہ میٹرو ریل علاقے میں ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل (حیدرآباد) لمیٹیڈ (ایل اینڈ ٹی ٹی ایم آر ایچ ایل) دنیا کی سب سے بڑی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پروجیکٹ ہے۔

Tags:

You Might also Like