Type to search

تلنگانہ

کے سی آر،  شہید سنتوش بابو کے گھر پہنچے

kcr-consoles-family-of-martyr Colonel Santosh Babu

حیدرآباد،22جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز سوریاپیٹ میں واقع شہید کرنل سنتوش بابو کے رہائش گاہ پہنچے اور انکے افرادا خاندان سے ملاقات کی-

 

تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے شہید کرنل سنتوش بابو کے خاندان کو تسلی دینے کے لیے پیر کو سوریا پہنچے- سنتوش بابو کے خاندان کو پانچ کروڑ روپے معاوضہ ، سنتوش بابو کی بیوی سنتوشی کو گروپ ون نوکری کا آرڈر اور حیدرآباد میں مکان کے لیے 600 گز زمین سے متعلق دستاویز حوالے کیے-

آپ کو بتادیں کہ وزیر جگدیش ریڈی نے ہفتہ کو کرنل سنتوش بابو کے رہائش گاہ گئے اور خاندان کے کو تسلی دی- اس دوران وزیر نے پیر کو وزیراعلی کے سی آر کے آنے کی معلومات دی- اسی سلسلہ میں سی ایم کے سی آر سوریا پیٹ پہنچے- وزیراعلی کے سوریا پیٹ کے دورے کی وجہ سے پولیس کے سخت بندوبست کیے گئے-

وزیر اعلی نے سڑک کے ذریعے سفر کیا اور شام تقریبا 3.40 بجے شہید کرنل سنتوش بابو کی رہائش گاہ پر پہنچے اور شہید کو پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کے ہمراہ وزرا جی جگدیش ریڈی ، ویمولا پرشانت ریڈی ، چیف سکریٹری سومیش کمار اور دیگر منتخب نمائندے اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

سنتوش بابو کے والد نے ان کی آمد پر وزیر اعلی کا استقبال کیا اور اپنے خاندان کے افراد سے تعارف کرایا۔ چندرشیکھر راؤ نے خاص طور پر سنتوش بابو کے دو بچوں کی فیملی کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کنبہ کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ سنتوش کے کنبے کے انتخاب کے مطابق گھر الاٹ کیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like