تلنگانہ ریاست میں ایس ٹی ریزرویشن 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد: کے سی آر کا اعلان،

حیدرآباد،18 ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کے روز قبائلی بنجارہ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ایس ٹی ریزرویشن 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے گا۔
Live: CM Sri KCR speaking at the Adivasi and Banjara Atmeeya Sabha. https://t.co/kv7Fe8IpPE
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 17, 2022
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کو تلنگانہ کے قومی یوم یکجہتی کے ‘وجروتسو’ کے موقع پر قبائلی اور بنجارہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔
چیف منسٹر کے سی آر نے حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ کومورام بھیم اور سیوالال مہاراج کے نام سے آدیواسی اور بنجارہ بھون کا افتتاح کیا۔ حکومت نے دو عمارتیں تعمیر کی ہیں جس کا مقصد دونوں برادریوں کی عزت نفس کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینا ہے۔
హైదరాబాద్ బంజారా హిల్స్లో నిర్మించిన సేవాలాల్ బంజారా భవనాన్ని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ కె. చంద్రశేఖర్ రావు ఈ రోజు ప్రారంభించారు. అనంతరం ఏర్పాటు చేసిన సభలో ప్రసంగించారు. pic.twitter.com/gpbkiljlpV
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 17, 2022
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے آدیواسی اور بنجارہ بھونوں میں پہچنے، جہاں سینکڑوں قبائلی فنکاروں نے گونڈ بنجارہ کے روایتی رقص اور ثقافتی آلات اور موسیقی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کومورم بھیم کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، جسے عمارت میں نصب کیا گیا تھا اور قومی یوم یکجہتی کے ورجروتسو کے موقع پر گونڈ نائک اور تلنگانہ مسلح جدوجہد کے جنگجو آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر قبائلی بھائیوں نے سی ایم کے سی آر کو اپنی روایتی پگڑیاں پہنائیں۔
کے سی آر نے دلت بندھو کی طرز پر گریجن بندھو اسکیم کو لاگو کرنے کا اعلان کیا۔ اس میں پوڈو بھومی کے نپٹانے کے بعد قبائیلی برادری کو انٹرپرائز شروع کرنے دس لاکھ کی امداد دی جائے گی۔ اسکے لیے بے زمین یا بنا کسی دیگر ذریعہ معاش کے ایس ٹی کنبوں کا شمار کیا جائے گا۔