Type to search

اسپورٹس

کون ہے سن رائزرس حیدرآباد کی یہ مسٹری گرل

کاویہ مارن

اسپورٹس ڈسک، 14 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کولکتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل 2021 کے دوران ایک مسٹری گرل نے خوب سرخیاں بٹوری-

اورینج ڈریس میں اس مسٹری گرل نے اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں سبھی کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی- یہ مسٹری گرل سن رائزرس حیدرآباد کو چیئر کرتی دیکھی-

 

جسکے بعد لوگ سوچ میں پڑ گئے کہ آخر یہ لڑکی ہے کون؟ اگر آپ بھی یہی سوچ رہے ہیں تو بتادیں کہ اس مسٹری گرل کا نام کاویہ مارن ہے، جو کہ سن رائزرس حیدرآباد کی سی ای او ہے-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق کاویہ کی پیدائش 6 اگسٹ 1992 کو چنئی میں ہوئی

میچ کے دوران کاویہ مارن کو کئی بار ٹی وی اسکرین پر دیکھا گیا- جب آئی پی ایل کے لیے نیلامی ہوئی تھی، تب بھی کاویہ سن رائزرس حیدرآباد کے لیے بولی لگاتے دیکھی تھی،

سب سے پہلے کاویہ کو سال 2018 میں ہوئے آئی پی ایل میں دیکھا گیا تھا- کاویہ کے والد کا نام کلانیتھی مارن ہے، جو کہ پیشہ سے ایک مشہور بزنسمین اور سن رائزرس حیدرآباد کے مالک ہے- اور انکی والدہ کاویری مارن ہے-اور وہ بھی ایک بزنسمین ہے-

بتادیں کہ 28 سالہ کاویہ نے ایم بی اے کیا ہے، لیکن اب انکی توجہ پوری طرح سے آئی پی ایل پر ہے-

بتادیں کہ سابق مرکزی وزیر دیانیدھی مارن رشتے میں کاویہ کے چچا لگتے ہیں- جبکہ انکے والد سن گروپ کمپنی کے مالک ہیں-

کاویہ کی فوٹو اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ انکے بارے میں ذیادہ جاننے کے لیے بے چین ہیں-

بتادیں کہ اکثر ممبئی انڈینس کے میچ کے دوران دیکھنے والی ادیتی ہنڈیا نے بھی آئی پی ایل کے دوران کافی خبریں بٹوری ہے۔ ادیتی کو سب سے پہلے 2019 کے آئی پی ایل فائنل میں دیکھا گیا تھا، جہاں ممبئی نے چنئی کو 1 رن سے شکست دے کر چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سال 2019 آئی پی ایل کے دوران آر سی بی کی فین گرل کی طور پر خبریں بٹورنے والی دیپیکا گھوش بھی راتوں رات سنسنی بن گئی تھی۔ وہ آر سی بی اور حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دیکھی گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *