Type to search

Uncategorized

تلنگانہ کے وزیراعلی کی دختر کویتا نے ایم ایل سی کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

حیدرآباد،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سابق ممبر پارلیمنٹ اور وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کویتا نے ادارہ جات مقامی حلقہ کے تحت نظام آباد سے ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے بدھ کی دوپہر پرچہ نامزدگی داخل کیا جس کا انتخاب 7/ اپریل کو ہوگا۔

کلواکنٹلا کویتا نے رہنما اور کارکنوں کے ساتھ چہارشنبہ کو پرچہ نامزدگی داخل کی- جمعرات کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے، اس سے پہلے ٹی آر ایس نے کویتا کے نام کا آفیشل اعلان کیا-

یہ نشست 16 / جنوری 2019ء کو بھوپتی ریڈی کونااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ پچھلے سال ہوئے لوک سبھا انتخابات میں کویتا نظام آباد سے ہار گئی تھی، تب سے وہ سیاست کے کاموں سے دور دیکھائی دی، مگر 13 فروری کو راجیہ سبھا امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے پروگرام میں حصہ لیا- حکمراں جماعت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نظام آباد کے ٹی آر ایس لیڈر نرسنگ راؤ نے پہلے ہی منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like