Type to search

وائرل

کترینہ کیف کی ہمشکل علینہ رائے کا ویڈیو وائرل

اسٹار علینہ رائے

وائرل ڈسک، 30 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف ان دنوں ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہے- وہیں اس درمیان انکی ہمشکل کی فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Rai (@alinarai07)

 

کٹرینہ کیف کی اس ہمشکل کا نام علینہ رائے ہے- علینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود کو ایکٹر بتایا ہے اور انکے دو لاکھ سے ذیادہ فالوورس ہیں- علینہ رائے کی ان تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی دھوکہ کھا سکتا ہے۔

علینہ کو دیکھنے پر کوئی بھی شخص چکرا سکتا ہے کہ یہ کٹرینہ کیف ہے یا پھر انکی ہمشکل- اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹوری رہی ہے-

انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے مطابق علینہ کی پیدائش 7 جولائی 1997 کو لندن میں ہوئی۔ سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل علینہ رائے کے لکس کافی کچھ کٹرینہ کیف سے ملتی جھلتی ہیں-

علینہ پیشہ سے ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار ہے، جنکے خود کے کافی فین ہیں۔ علینہ جب بھی انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شیئر کرتی ہیں۔ لوگ انہیں ینگ کٹرینہ کیف کہنے لگتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Rai (@alinarai07)

حالانکہ انکے لیے یہ کمپیلمنٹ کی طرح ہے لیکن علینہ اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتی ہے- کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی علینہ اب فلموں میں کام کررہی ہے-

یوں تو علینہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہے لیکن انہیں اصلی پہچان بادشاہ کے میوزک ویڈیو کمال ہے” سے ملی-

علینہ نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئی تو لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ وہ کٹرینہ جیسی لگتی ہے- حالانکہ علینہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے جیسی نہیں دیکھنا چاہتی ہے بلکہ چاہتی ہے کہ لوگ انہیں انکے لکس سے پہچانے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Rai (@alinarai07)

 

علینہ نے ابھی 2 فلمیں “سوری، آئی ایم لیٹ” اور لکھنؤ جنکشن سائن کی ہے- لکھنؤ جنکشن میں علینہ راہل رائے اور ذاکر حسین جیسے فنکاروں کے ساتھ دیکھائی دیں گی- علینہ اس میں لکھنؤ کی ایک جنرلسٹ کے کردار میں دیکھائی دیں گی-

علینہ کی دوسری فلم “سوری ، آئی ایم لیٹ” میں وہ ایک امیر لڑکی کا کردار نبھا رہی ہے- اس فلم میں وہ متھن چکرورتی کے بیٹے مہاکشے اور نکیتا سونی کے ساتھ نظر آئیں گی-

بتادیں کہ کٹرینہ کیف ان دنوں سلمان کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے اور ٹائیگر فلم کی شوٹنگ کررہی ہے-
اسکے علاوہ اکشے کمار کے ساتھ انکی فلم سوریا ونشی 22 اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے-