Type to search

ٹی وی اور فلم

کٹرینہ کیف نے سمندر میں بڑی مچھلی کو دی ٹکر

Katrina with fish ocean day

فلمی ڈسک،9جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے۔ اس دوران کٹرینہ کیف لگاتار فینس کے ساتھ اپنے ویڈیو شیئر کررہی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں کٹرینہ کیف سمندر میں تیرتی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں کٹرینہ کیف بڑی مچھلی کے ساتھ سمندر میں تیر رہی ہے۔ اداکارہ ویڈیو میں بالکل ہی جل پری کی طرح لگ رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

#tb to A beautiful day in the ocean 🌊 with my most incredible friend 🐳

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

 

کٹرینہ کیف کے اس ویڈیو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں اور لوگ اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔ کٹرینہ کیف نے یہ ویڈیو ورلڈ اوشن ڈے پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کٹرینہ کیف نے کیپشن میں لکھا، مہا ساگر میں ایک خوبصورت دن، میرے سب سے انتہائی ناقابل یقین دوست کے ساتھ ۔

 

کٹرینہ کیف کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار وہ سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں نظر آئی تھی۔ سال 2019 کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ایک بھارت میں اداکارہ کی کردار نے سب نے کافی تعریف بھی کی تھی۔ وہی اب جلد ہی کٹرینہ کیف ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ فلم سوریا ونشی میں نظر آئیں گی۔ روہت شیٹی کے ڈائریکشن میں بنی یہ فلم 24 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز کو روک دیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like