Type to search

ٹی وی اور فلم

کٹرینہ کیف 36 کی عمر میں بھی ایسے رہتی ہے فٹ، ورک آوٹ اور ڈائٹ کا بتایا راز

فلمی ڈسک،29فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی ہٹ اینڈ فٹ اداکارہ کٹرینہ کیف انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ایک سے بڑھ کر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ کٹرینہ کیف نے اپنے فلمی کیریئر میں ریتیک روشن سے لیکر تینوں خان کے ساتھ اسکرین شیئر کیا ہے۔ کٹرینہ اپنی فیٹنس کا بھی پورا خیال رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے 36 کی عمر میں بھی وہ آج کی نوجوان اداکاراؤں کو فیٹنس میں پچھے چھوڑ دیتی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر کٹرینہ کیف نے خود اپنی فیٹنس کا بڑا راز بتایا ہے۔

کٹرینہ کیف فیٹنس کو بہت ذیادہ اہمیت دیتی ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے ورک آوٹ کا پلان بھی خود ہی بناتی ہے۔ اداکارہ نے آئی اے این ایس لائف سے کہا، میں فیٹنس کو بہت ذیادہ اہمیت دیتی ہوں اور ہفتہ کے ساتوں دن کم سے کم 3-1 گھنٹے کے لیے ورک آوٹ کرتی ہوں، مجھے خود کو چیلینج دینا پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنا ورک آوٹ پلان خود ہی بناتی ہوں، اس میں اسکواٹس ، پش اپس شامل رہتے ہیں۔

کٹرینہ کیف نے آگے کہا، میں پیلیٹس اور یوگا بھی کرتی ہوں، بہت دیر تک کارڈیو ، وزن کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فنکشنل ٹریننگ بھی کرتی ہوں، میں بہت سارے ٹرینڈی ورک آوٹ کرتی ہوں، جس میں ٹی آر ایکس ، بوسو بال ، کیٹل بلز اور پاور پلیٹ شامل ہے۔
ورک آوٹ کے علاوہ کٹرینہ کیف نے اپنی ڈائٹ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا، اصول کے مطابق میں ہمیشہ ان کھانے سے پرہیز کرتی ہوں، جن میں گلوٹین ، ریفائنڈ کے ساتھ ہی دودھ سے بنی چیزیں ہیں۔ صبح کے دوران میں چار گلاس گرم پانی پیتی ہوں، ہر دو گھنٹے پر ابلی سبزیاں اور پھل کھاتی ہوں، ناشتے کے لیے سیریلس، دلیہ، دوپہر کے کھانے کے لیے گریلڈ مچھلی،پھلیاں ، ہرے سلاد، شام کے کھانے کے لیے پینٹ بٹر کے ساتھ بریڈ اور رات کے کھانے کے لیے سوپ، مچھلی ، سلاد ۔ میں خود کو ہر وقت ہائیڈریٹڈ کھانا پسند کرتی ہوں۔

کٹرینہ کیف کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آنے والی ہے۔ وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم سوریہ ونشی میں نظر آئیں گی۔ روہت شیٹی کی ہدایت میں بن رہی فلم 4 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like